راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ سکواڈ نے 4  ھاوسنگ سکیموں  سینچری ٹاؤن، تقوی ٹاؤن، گرین انکلیو، اور روات انکلیو موضع بگہ شیخان اور موضع گڑھا برتھا روات راولپنڈی اور مین کلر سیداں روڈ آپریشن بھاری مشینری کا استعمال عمارتیں مسمار

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا: ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی
راولپنڈی ( دیس نیوز)
آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔
آپریشن کرتے ہوے 4 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سینچری ٹاؤن، تقوی ٹاؤن، گرین انکلیو، اور روات انکلیو کے سائٹ دفاتر، کنٹینرز، باؤنڈری والز، کرب سٹونز اور پلاٹ ڈیوائیڈرز کو سر بمہر اور مسمار کر دیا ہے۔
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا: ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ
راولپنڈی: ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹاسک فورس نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف اپنی سخت کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے چار سکیموں جن میں سینچری ٹاؤن، تقوی ٹاؤن، گرین انکلیو، اور روات انکلیو موضع بگہ شیخان اور موضع گڑھا برتھا روات راولپنڈی اور مین کلر سیداں روڈ  شامل ہیں کو نشانہ بناتے ہوے آپریشن کیا۔ آپریشن کرتے ہوے سائٹ دفاتر، کنٹینرز، باؤنڈری والز، کرب سٹونز اور پلاٹ ڈیوائیڈرز کو سر بمہر اور مسمار کر دیا ہے۔  ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد عبدالعامر خٹک، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی آرڈی اے، ڈپٹی کمشنر  راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے  کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر دھوکہ دہی کی روک تھام اور شہریوں کو استحصال سے بچانے کے لیے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے زمینوں پر غیر قانونی قبضوں سے متعلق عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آرڈی اے عوام الناس کو مطلع کرنے کے لیے باقاعدگی سے پریس ریلیز جاری کرتا ہے اور شہریوں کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ آر ڈی اے ویب سائٹ (www.rda.gop.pk) دیکھیں اور صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں  سے خرید و فروخت کریں۔ غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈیویلپمنٹ کو روکنے کے لیے سابقہ وارننگ کے باوجود مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بکنگ دفاتر کا کام جاری رکھا ہوا تھا۔ یہ آپریشن آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ، تھانہ روات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ آپریشن ٹیم نے کیا۔ آپریسن میں محمد عثمان باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، شیزا بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے، آر ڈی اے سکیم/ بلڈنگ انسپکٹرز اور ٹیم کے دیگر ارکان شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *