حکومت کو وارننگ  آل پاکستان چیمبرز کامرس کے صدور نے  بجٹ سے قبل چیمبرز اور تاجر برادری سے مشاورت نہ کی تو چیمبرز بجٹ مسترد کر دیں گے تاجر اور ٹیکس پیئرز کو عزت دی جائے   صدر راولپنڈی چیمبر  ثاقب رفیق

ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات اور تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے, بزنس کمیونٹی کو رکاوٹوں سے دور کرنے کے لیئے ون ونڈو آپریشن کو فعال کیا جائے

ایف بی آر ٹیکس کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اہداف مقرر کرے،  22فیصد شرح سود معاشی ترقی اور انڈسٹریلائزیشن میں بڑی رکاوٹ ہے،

، گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے، اعتماد کا فقدان ہے



راولپنڈی( سید گلزار ساقی  دیس نیوز ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام دوروزہ 16ویں آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس ختم ہوگئی، کانفرنس کے اختتام پرصدر چیمبر ثاقب رفیق نے کراچی، لاہور، فیصل آباد چیمبر کے صدور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا،
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر بجٹ پیش کرنے سے قبل چیمبرز اور تاجر برادری سے مشاورت نہیں کی گئی تو چیمبرز اسے مسترد کر دیں گے، امید ہے حکومت بجٹ سازی میں چیمبرز کو مشاورتی عمل میں شریک کرے گی، چیمبرز کے صدور کی مدت دو سال کی بجائے ایک سال کی جائے، ایف بی آر ٹیکس کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اہداف مقرر کرے، 22فیصد شرح سود معاشی ترقی اور انڈسٹریلائزیشن میں بڑی رکاوٹ ہے، اسے مرحلہ وار کم کر کے سنگل ڈیجیٹ تک لایا جائے۔ تاجر اور ٹیکس پیئرز کو عزت دی جائے، ذرائع سے قطع نظر تمام آمدن یکساں فریم ورک میں قابل ٹیکس کیا جائے۔ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات اور تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے, بزنس کمیونٹی کو رکاوٹوں سے دور کرنے کے لیئے ون ونڈو آپریشن کو فعال کیا جائے, چارٹر آف اکانومی پر کام کریں تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کو متحد کرنے کے لیئے کام کریں، پالیسیوں کی کامیابی کے لیئے چیمبرز کو اعتماد میں لیکر مشاورت کی جائے، کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے  متبادل انرجی کے طور پر گرین انرجی کو پروموٹ  کیا جائے۔
کانفرنس میں چاروں صوبوں کشمیر و گلگت بلتستان کے چیمبرز صدور ونمائندوں نے شرکت کی، کانفرنس میں سالانہ بجٹ,  روپے کی قدر میں کمی۔پیداواری لاگت میں اضافہ۔پٹرولیم مصنوعات بجلی گیس کی صورتحال پر غور, کانفرنس میں سولر انسٹالیشن۔وفاقی وصوبا ئی ٹیکس تاجر دوست اسکیم۔ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور حکومتی اداروں کی نجکاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے، اعتماد کا فقدان ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *