راولپنڈی پولیس نے 5 اشتہاری 2 موٹر سائیکل چور گینگز شراب فورش کو کرفتا کر کے موٹر سائیکلیں اور شرب اسلحہ برآمد کر لیا ہے     

کرائم کی مکمل خبریں پڑھیں دیس نیوز پر



راولپنڈی(دیس ) راولپنڈی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم فرحان کو گرفتا رکیا، اشتہاری مجرم فرحان نے رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے علیشہ بی بی کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں رواں سال درج کیا گیا تھا،کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محسن کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم محسن نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر آہنی مکوں اور لوہے کے راڈ کے وارسے شہریوں عاصم سعید، شعیب اور قاسم کوزخمی کر دیا تھا،دوران علاج معالجہ شہری عاصم سعید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم کے 03ساتھی قبل ازیں گرفتار کرکے چالان کیے جا چکے ہیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

راولپنڈی(دیس نیوز) راولپنڈی پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02گینگز کے 05ارکان گرفتار،چوری شدہ 09 موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان، حسنین اور عرفان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 04 موٹرسائیکل، بیٹری اور اسلحہ برآمد ہوا، وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں تنویر اور آفتاب شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی(دیس نیوز) صدربیرونی پولیس کی کاروائی،فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم رضوان کو گرفتارکرلیا، ملزم رضوان نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری افضال کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،ملزم کے دوساتھیوں توقیر اور امیر مختار کو قبل ازیں گرفتارکرکے چالان کیا جا چکا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لو احقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

راولپنڈی (دیس نیوز) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 10ملزمان گرفتار،05کلو سے زائد چرس، 25لیٹر اور02بوتل شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم حسن سے 01کلو 600 گرام چرس،ملزم احتشام سے 620گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم نعمان سے 01کلو260گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم اکبر خان سے 01کلو 540 گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم عاقب سے 160گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم وقاص سے 10لیٹرشراب،ملزم یاسر سے 10لیٹرشراب،سٹی پولیس نے ملزم علی سے 05لیٹرشراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم عرفان سے 02بوتل شراب اورملزم شیراز سے 02بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

راولپنڈی (دیس نیوز) راولپنڈی پولیس کی کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق آراے بازا ر پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شہزاد یوسف کو گرفتار کرلیا، وارث خان پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم تنویر کو گرفتار کرلیا، ریس کورس پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زکریا کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان گزشتہ سالوں سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

راولپنڈی (دیس نیوز) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار، اسلحہ وایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم وحید شاہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن،ملزم عبداللہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن،ملزم فاروق سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم شعبان سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم لطیف سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم اکثر علی سے 01خنجر اورملزم وقاص سے 01چاقو برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *