ملک جمیل اعوان  تنظیم الاعوان پاکستان کا سینئر نائب صدر پنجاب مقرر

اعوان برادری اور انسانیت کی بھرپور خدمت کر سکوں اور تنظیم الاعوان پاکستان اور اعوان برادری کی فلاح و بہبود میں مثبت کردار ادا کروں۔ملک جمیل اعوان


راولپنڈی (دیس نیوز)
تنظیم الاعوان پاکستان کی مرکزی وصوبائی قیادت کی باہمی مشاورت کے بعد ملک جمیل اعوان سپرٹینڈینٹ، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کالجز، راولپنڈی ڈویژن و  صدر ایپکا  محکمہ تعلیم کالجز ونگ ، راولپنڈی کو تنظیم الاعوان پاکستان کا سینئر نائب صدر پنجاب منتخب کر دیا گیا۔
سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر ملک جمیل اعوان نے کہا کہ میں  تنظیم الاعوان پاکستان کی مرکزی و صوبائی قیادت بالخصوص مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان  ملک حسرت حسین اعوان ، مرکزی چئیرمین ملک اظہر نوید اعوان اور ملک فاروق اعوان  کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔انشاء اللہ میری بھرپور کوشش ہو گی کہ میں تنظیم کے اس پلیٹ فارم سے اعوان برادری اور انسانیت کی بھرپور خدمت کر سکوں اور تنظیم الاعوان پاکستان اور اعوان برادری کی فلاح و بہبود میں مثبت کردار ادا کروں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *