کلینک آن وہیلز حکومت پنجاب کا قابل ستائش اقدام ہے کلینکس کے ذریعے اربن سلمز کے 8 ہزار آبادی پرمشتمل 5 کلسٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے، یہ کلینکس سوموار سے ہفتہ تک صبح 8 بجے سے 3 بجے تک کام کریں گے ڈپٹی کمشنر قراۃالعین ملک



*ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال کے تمام شعبوں کی بہترین کارکردگی ہے، پروفیشنل جرنلسٹ کی ٹیم سے خصوصی گفتگو*

چکوال(غضنفر عباسی نمائندہ دیس نیوز)

چکوال ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چکوال میں کلینکس آن وہیلز پراجیکٹ کا افتتاح کردیاگیا ہے، ان کلینکس کے ذریعے اربن سلمزکے 8ہزار آبادی پرمشتمل 5کلسٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے، یہ کلینکس سوموار سے ہفتہ تک صبح 8بجے سے 3بجے تک کام کریں گے،

کلینکس میں صحت کے حوالہ سے تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں گی جب کہ تلہ گنگ میں فیلڈ ہسپتال کام کرے گا  جو کہ ایک بڑی وہیکل میں صحت کی تمام جدید سہولیات سے لیس ہوگا اور یہ کلینک بھی اربن سلمز کے ایریاتک جائے گا،  کلینک آن وہیلز پروگرام حکومت پنجاب قابل ستائش اقدام ہے جس سے اربن سلمز کے عوام کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے

یہ بات انہوں نے پروفیشنل جرنلسٹ کی ٹیم سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں نمائندہ اے بی این نیوز ساجد حسین بلوچ اور نمائندہ اساس راجہ تنویر حیدر شریک تھے،

ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے مزید کہا کہ کلینک آن وہیلز کے تحت عوام تک طبی سہولیات تیز رفتاری سے پہنچائی جائیں گی حالانکہ عوام کو دہلیز پرالٹراساؤنڈکی بھی سہولت دستیاب ہوگی، جب کہ محکمہ صحت کا تجربہ کار عملہ ان وہیکلز پر تعینات کیاجائے گا،ایک سوال کے جواب میں

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال 205بیڈزپر مشتمل تھا جو کہ اپ گریڈ ہوکر235بیڈڈ ہسپتال ہوچکا ہے، ڈی ایچ کیو میں علاج معالجہ کے حوالہ سے او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبرروم، پیڈز اور ڈائیلاسز یونٹ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہاہے،

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال کی تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈی ایچ کیو سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں کی کارکردگی پنجاب بھر میں نمایاں ہے، ان کا کہنا تھا کہ

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال آنے والے 93فیصد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں اسی طرح صحت سہولت پروگرام کے تحت بھی مریض بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں، ہم نے مختصر وقت میں ڈی ایچ کیو میں بہت بہتری کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *