چکوال (غضنفر عباسی نمائندہ دیس نیوز) رکن قومی اسمبلی حاجی سردار غلام عباس نے یونین کونسل کوٹگلہ کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دئیے، جنرل الیکشن میں حاجی سردار غلام عباس کو یونین کونسل کوٹگلہ کی غیور عوام نے تاریخی فتح دلوا کر حلقہ این اے 59 کی تمام یونین کونسلوں سے یوسی کوٹگلہ کی جیت نمایاں ہے۔حاجی سردار غلام عباس نے کوٹگلہ کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر کے ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔اہلیان کوٹگلہ نے حاجی سردار غلام عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ناظمی دور حکومت میں انہوں نے کوٹگلہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے اور اس بار بھی امید ہے کہ ایم این اے حاجی سردار غلام عباس کوٹگلہ کیلئے فنڈز کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ادھر سردار غلام عباس اپنے حلقے کی عوام کو مایوس کرنے کی بجائے ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کا پلان ترتیب دے دیا ھر یونین کونسل میں بلا تفریق کام ھوں جو اہم پراجیکٹس ہے ان پر جلد کام شروع کرانے کا اعلان کر رکھا ہے