آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کرفتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

ایسٹ لندن۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 26 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کر لیا ، شاہ زیب خان کو 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ،

شمائل حسین نے 54 رنز بنائے ، عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ ڈی میں اپنے تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہی ۔ ہفتہ کو ایسٹ لندن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،

لاچلان سٹیکپول 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین ، تین جبکہ نوید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 25.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کر لیا ، اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،

شاہ زیب خان نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 جبکہ شمائل حسین نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے ، پاکستان نے گروپ میں تینوں میچز جیت کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *