*پیپلز لیبر بیورو کے راہنماؤں کی پنجاب کے نئے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات*
*سید نذر شاہ، سجاد حسین ساجد اور دیگر نے گورنر پنجاب کو مبارک باد دی اور پھول پیش کیے*
اسلام آباد (دیس نیوز) پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ کی قیادت میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، نائب صدر محمد اعجاز، ڈپٹی سیکرٹری راجہ پرویز اختر، ڈویژنل سیکرٹری سہیل مختار، سٹی صدر راجہ عبدالمجید، جنرل سیکرٹری راجہ عمران، سید ذیشان شاہ، راجہ عمران بگا، راجہ محمد رفیق، افضل جمال قریشی، آصف رسول کھوکھر اور دیگر عہدیداروں پر مشتمل نمائندہ وفد نے گذشتہ روز گورنر ہاؤس انیکسی میں پنجاب کے نئے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کا سب سے بڑا آئینی منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پھول پیش کیے۔ اس موقع پر سید نذر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گورنر شپ کیلئے سردار سلیم حیدر خان کی نامزدگی ایک بہترین دانشمندانہ فیصلہ ھے۔ سجاد حسین ساجد نے کہا کہ سردار سلیم حیدر کی صورت میں پنجاب کے عوام کو کئی دہائیوں بعد ایک عوامی گورنر ملا ہے جس پر صوبے کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔ راجہ عبدالمجید نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر تقرری صوبے میں سیاسی و جمہوری استحکام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت بنے گی۔