وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں زیر تعمیر جیل کا دورہ
اسلام آباد ( دیس نیوز )
13برس سے رکا ہوا اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہو گا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں زیر تعمیر جیل کا دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر جیل کا معائنہ کیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جیل کی تعمیر کے پہلے مرحلےکو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا
چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو تعمیراتی سرگرمیوں پر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت
13برس تک منصوبے کو لٹکائے رکھنا صریحا نااہلی ہے۔ محسن نقوی
دن رات کام کر کے جیل کی تعمیر کا کام ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی
ضروری عملے کی تعیناتی کے عمل بھی فوری شروع کیا جائے۔ محسن نقوی
منصوبے کی تکمیل کے لیےوسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں
چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی
اسلام اباد میں جیل کی تعمیر کا منصوبہ کا 2011 میں شروع ہوا۔ بریفنگ
کئی برس کے بعد بھی اس ۔منصوبے کو مکمل نہیں کیا جاسکا۔ بریفنگ
جیل میں 2 ہزار قیدی رکھنے کی گنجائش ہو گی۔ بریفنگ
2 ہزار مزید قیدی رکھنے کی گنجائش بڑھائی جا سکے گی۔ بریفنگ
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا۔ آئی جی پولیس اسلام آباد۔ کنٹریکٹرز۔ کنسلٹنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے