نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ انہیں ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس ہوا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا حملہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ انہیں سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔قونصلر زاہدان پہلے ہی جائے حادثہ اور ہسپتال جا چکے ہیں جہاں زخمی زیر علاج ہیں

۔ ہم نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مکمل تعاون کرے۔اس سے قبل ایک اور مراسلے میں سفیر نے کہا کہ آج ایوان صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ایران کے صدر ایچ ای ابراہیم رئیسی کو اسناد پیش کر نا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ایچ ای ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی، میں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *