وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پر شہریوں کی حفاظت کیلئے مارگلہ پٹرول یونٹ کا افتتاح کردیا

آسلام آباد ( دیس نیوز )

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پر شہریوں کی حفاظت کیلئے مارگلہ پٹرول یونٹ کا افتتاح کردیا۔مارگلہ ٹریلز پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، سینیر پولیس افسران، سول سوسائٹی، بائیکرز، فرینڈز آف پولیس اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

مارگلہ پٹرول یونٹ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے،فٹ پٹرول میں پولیس افسران مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ٹریلز پر پیدل گشت کریں گے، موٹرسائیکل یونٹ میں موٹرسائیکلز گشت جبکہ گھڑ سوار گھوڑوں پر ٹریلز پر گشت کریں گے۔

ICTP #IslamabadPolice #AliNasir

Ministry of Interior GoP

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *