ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اگست2018میں چکوال کے رہائشی محمدابتسام المصطفیٰ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعہ 7،9اور11، تعزیرات پاکستان کی دفعات 295-A، 295-B اور 295-Cکے علاوہ پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016کی دفعہ11کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ابتسام مصطفی کے نام پر فیس بک پر اکاؤنٹ بنا کر توہین انبیا اور توہین مذہب پر مبنی متنازعہ تقاریر اور تصاویر سمیت دیگر مواد شیئر کیا
09مئی2024 (اے آرساگر )
راولپنڈی (دیس نیوز +آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نےتوہین مذہب، توہین اسلام اور قرآنی احکامات کا مذاق اڑنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پرموت کی سزا سنا دی۔دیگر دفعات میں عمر قید بامشقت کے ساتھ مجموعی طور پر32سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئ ہے۔تفصیلات کے مطابقانسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 1کے جج ملک اعجاز آصف نے توہین مذہب، توہین اسلام اور قرآنی احکامات کا مذاق اڑنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پرموت کی سزا سنا دی ہے عدالت نے دیگر دفعات میں عمر قید بامشقت کے ساتھ مجموعی طور پر32سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اگست2018میں چکوال کے رہائشی محمدابتسام المصطفیٰ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعہ 7،9اور11، تعزیرات پاکستان کی دفعات 295-A، 295-B اور 295-Cکے علاوہ پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016کی دفعہ11کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ابتسام مصطفی کے نام پر فیس بک پر اکاؤنٹ بنا کر توہین انبیا اور توہین مذہب پر مبنی متنازعہ تقاریر اور تصاویر سمیت دیگر مواد شیئر کیا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پرعدالت نے ملزم کو 295-Cکے تحت موت کی سزا سنا دی عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو موت واقع ہونے تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے سیکشن 295-Bکے تحت عدالت نے ملزم کو عمر قید بامشقت اور295-Aکے 10سال قید بامشقت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی اسی طرح انسداد دہشت گردی ایکٹ کی تینوں دفعات کے تحت ملزم کو 5،5سال قید بامشقت اور1،1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید6،6ماہ قید بھگتنا ہو گی پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت الزام ثابت ہو نے پر7سال قید بامشقت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔