راولپنڈی میں امن وامان کے 2600 افسران و پولیس جوان 400 ٹریفک وارڈنز راولپنڈی کے 60 داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹں قائم  افسران کی نگرانی جاری آر پی اور  سی پی او بھی متحرک

راولپنڈی( دیس نیوز)

لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات،

راولپنڈی پولیس کے 2600سے زائد افسران وجوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 400سے زائدٹریفک پولیس کے افسران وجوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں،

شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر 62 خصوصی پکٹس لگائی گئیں ہیں،

تھانوں کی موبائل اورڈولفن فورس اپنے اپنے علاقہ میں گشت کررہی ہیں،

پنجا ب بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے کسی بھی مقام میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں،

امن وامان کے قیام میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او

راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورفول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، سی پی اوسید خالد ہمدانی

ترجمان راولپنڈی پولیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *