اسلام آباد دیس نیوز
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری
پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
ای سی سی کی 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی امپورٹ کی بھی منظوری
اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم جاری کرنے کی منظوری
پاور سیکٹر کے لیے 125 ارب روپے کی رقم جاری کرنے کی منظوری
کے الیکٹرک کے لیے ایڈوانس سبسڈی کی مد میں 70 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری
آزاد کشمیر کے ٹیرف میں فرق ختم کرنے کے لیے 55 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری