تاجر برادری نئے چیرمین سی ڈی اے کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ اجمل بلوچ
امید ہے وہ مارکیٹوں کے مسائل اور ٹیکس کے ایشو حل کریں گے ۔ خالد چوہدری
سی ڈی اے کی عدم دلچسپی سے مارکیٹیں کھنڈرات بن رہی ہیں۔ اسد عزیز ۔ شہزاد عباسی
اسلام آباد (دیس نیوز) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری – جناح سپر کے صدر اسد عزیز ۔ ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ ،
سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی – جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی – جی الیون کے صدر نعیم اعوان ۔ جی ایٹ ون کے صدر ناصر چوہدری ۔ آب پارہ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی ۔ میلوڈی کے صدر اظہر اقبال آئی نائن کے صدر صفدر عباسی ۔ آئی ایٹ مرکز کے صدر راجہ فیاض گل ۔ سٹیل مارکیٹ کے صدر چوہدری عرفان۔ ایف ٹین کے صدر احمد خان ۔ اور بہارہ کہو مرکزی صدر راجہ فیاض گل نے سی ڈی اے کے تعینات ہونے والے چیرمین چوہدری محمد علی رندھاوا کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ فوڈ اتھارٹی ۔ ڈی ایم اے۔ ایم سی آئی اور مارکیٹوں کے در پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ اس سے قبل بھی وہ اسلام آباد انتظامیہ میں رہ چکے ہیں اور ان کی خدمات کو آج بھی یاد رکھا جارہا ہے جبکہ مارکیٹوں کے زیادہ تر لوگ ان سے ذاتی طور پر واقف ہیں۔ انہوں نے نئے چیرمین چوہدری محمد علی سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں تاجر نمائندوں کو وقت دیں تا کہ مختلف محکموں کے متعلق مسائل گوشوار کئے جاسکیں ۔