اعلی عدلیہ کے ججوں کو بدنام کرنے پر مقدمات درج کیۓ جائیں ایف آئی اے کو درخواست ایڈوکیٹ رضا ودود قریشی

ایڈوکیٹ رضا ودود قریشی

اعلی عدلیہ کے ججوں کو بدنام کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے ۔۔ایف آئی اے کو درخواست ۔۔
سرکاری اہلکاروں کی معاونت کے بغیر ججوں کی ذاتی اور خاندانی معلومات تک رسائی ممکن نہی تھی
اسلام آباد (دیس نیوز ) ایڈووکیٹ ہائی کورٹ رضا ودود قریشی نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائنر کرائم کو باضابطہ طور پر درخواست درج کروائی ہے کہ ایک ہفتہ سے نظام عدل ،اعلی عدلیہ ( ہائی کورٹ سپریم کورٹ ) کو بدنام کرنے کیلئے ایک منظم طور پر سوشل میڈیا اور قومی میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے اس حوالے سے ججوں کا ذاتی خاندانی مواد سوشل اور قومی میڈیا کو مہیا اور نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو صرف ایف آئی اے اور نادرہ کو ہی میسر تھا اس واردات میں ادارتی اہلکار ہی ملوث ہو سکتے ہیں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جو میرے لئے تکلیف اور پریشانی کا باعث ہے ، وی لاگر اور یو ٹیوبر ججوں کے خلاف مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں سپریم کورٹ کے جج کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس کا نظام عدل اور اعلی عدلیہ کے ججوں پر اعتماد ختم ہو جائے ، بنچ اور بار نظام عدل کیلئے لازم وملزوم ہیں یہ کھناونا مکرو جرم میرے لئے نا قابل قبول ہے اس حوالے سے ایف آئی آر درج فرما کر تمام ملزمان بشمول جن میں ججوں کا ڈیٹا افشان کرنے والے سرکاری افسران ، اہلکار ، شامل ہیں جنکی معاونت کے بغیر  یہ ڈیٹا یو ٹیوبر ، وی لاگر وغیرہ تک پہنچا نا ممکن تھا جس سے اعلی عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنے کی مکروہ کوشش کی گئی پر تمام ملزمان پر ایف آر درج کرکے تفتیش فرما تے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہچایا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *