سردار سلیم حیدر  کارکن اور پارٹی کارکنوں کی  عزت احترام کرتے ہیں حلقہ اٹک بلکہ پورے راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی کارکنوں اور عوام میں یکساں مقبول ہیں۔ سمیرا خان

راولپنڈی (دیس نیوز) پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن  خواتین ونگ کی سینئر راہنما سمیرا خان  نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بننے پر  مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کے فیصلے سے پارٹی میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہو گیا ہے  صدر جناب آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر مقرر کرکے پارٹی کارکنوں کے دل جیت لئے جس پر پارٹی ہائی کمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں  سردار سلیم حیدر خود بھی ایک کارکن اور پارٹی کارکنوں کی دل سے عزت احترام کرتے ہیں وہ نہ صرف اپنے حلقہ اٹک بلکہ پورے راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی کارکنوں اور عوام میں یکساں مقبول ہیں ان کے گورنر پنجاب بننے سے پیپلز پارٹی پنجاب میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *