سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ  سردار سلیم حیدر پارٹی کارکنان اور قیادت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، پارٹی کو مزید فعال وکامیاب بنانے کے لیے اپنی قیادت کا لوہا منوائیں گے

راولپنڈی دیس نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ وفا کا پیکر سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی فہم و فراست کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سردار سلیم حیدر ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے اور پنجاب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے اور وفا نبھانے والے مشکل حالات میں اور مشکلات کے باوجود پارٹی کے لیے سرگرم رہنے والے وفا کا پیکر پارٹی کے نظریے پر ثابت قدم رہنے والے پارٹی کو فعال بنانے اور اہم کردار ادا کرنے والے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزدگی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد،  پارٹی قیادت کا شکریہ اور امید کرتے ہیں کہ سردار سلیم حیدر پارٹی کارکنان اور قیادت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، پارٹی کو مزید فعال وکامیاب بنانے کے لیے اپنی قیادت کا لوہا منوائیں گے اور ایک پل کا کردار ادا کریں گے پارٹی نظریے کو اور منشور کے مطابق کام کریں گے انشاءاللہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *