پاکستان کے خلاف ہر سازش کو پسپا کریں گے قائد میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی نئی شاہراؤں پر گامزن کرکے ہی دم لیں گے۔


راولپنڈی (دیس نیوز)
ممبر صوبائی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے وجود کا مقصد عوام کی خدمت اور پاکستان کی تعمیر وترقی ہے۔پاکستان کے خلاف ہر سازش کو پسپا کریں گے۔قائد میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی نئی شاہراؤں پر گامزن کرکے ہی دم لیں گے۔
انھوں نے یہ بات جھنڈا چیچی راولپنڈی میں واقع ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری کے دفتر کو عوامی شکایات اور ان کے حل کے لئے کھولے جانے  کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبران قومی اسمبلی زہرہ فاطمی  و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد کے زیر نگرانی قرآن خوانی کروائی گئی۔ملک کی سلامتی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کیے جانے والے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔زہرہ فاطمی و دیگر نے بیگم تحسین فواد کے نیک جذبات کو سراہا ۔تمام قائدین نے عزم کیا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ممبر صوبائی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر بیگم تحسین فواد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے۔ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ اپنے وعدے پورے کرنے والوں میں سے ہیں۔پاکستان کی عوام کی آسودگی اور پاکستان کی ترقی ہماری جماعت کا نصب العین ہے۔دفتر کھولنے کا مقصد عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *