سردار سلیم حیدر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا کے گورنر مقرر پیپلز پارٹی کی طرف سے مبارکبادیں تصدیق بلاول بھٹو نے بھی کر دی

اسلام آباد( دیس نیوز)

صدر پاکستان نے  پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کو گورنر نامزد کر دیا دونوں سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں سردار سلیم حیدر پنجاب فیصل کریم کنڈی خیبر پختون خیبر پختون خواہ کے گورنر ہوں گے

یاد رہے کہ گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں۔سردار سلیم حیدر خان 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں بھی جلد گورنر کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا، پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی کو پیپلز پارتی کی قیادت نے کراچی مدعو کر لیا۔

فیصل کریم کنڈی کے بھائی احمد کنڈی نے  میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے فیصل کریم کنڈی کا نام فائنل ہے

فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ہیں اور وہ 2008 سے 2013 تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں الیکشن کمیشن علی امین گنڈاپور نے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *