دو قومی نظریہ پر قائم ہونے والی مسلم ریاست پاکستان آج سیاسی انتشار کا شکار ہے،معاشی عدم استحکام نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،ہمیں اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی۔پاکستان کی سالمیت ہمیں جان سے عزیز رکھنا ہوگی۔ زاہد بختاوری
آسلام آباد (دیس نیوز)چیئرمین تحریک دفاع پاکستان زاہد بختاوری نے کہا کہ آزادی قدرت کا بیش قیمت تحفہ ہے،جو سینکڑوں قربانیاں دے کر حاصل ہوئی ،آزاد ہونا بڑی بات ہے لیکن اس سے بڑھ کر اس آزادی کو قائم رکھنا ریاست اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔دو قومی نظریہ پر قائم ہونے والی مسلم ریاست پاکستان آج سیاسی انتشار کا شکار ہے،معاشی عدم استحکام نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،ہمیں اپنی آنکھیں کھولنا ہوں گی۔پاکستان کی سالمیت ہمیں جان سے عزیز رکھنا ہوگی۔ آزاد فضا میں سانس لینا ہے تو پاکستان کو مضبوط ریاست کے طور پر اقوام عالم میں منوانا ہوگا۔ سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔مستحکم حکومت کی بنیاد رکھنا ہوگی۔یاد رکھیں کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر ذاہد بختاوری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے۔جسے برصغیر کے مسلمانوں نے دو قومی نظریہ کی بنا پر لازوال قربانیوں کی داستان رقم کرکے حاصل کیا۔پاکستان کی...