عدالت میں پیشگی عمران خان کی فوٹو وائرل ہونے پر تحقیقات ریاض بسرا نے وضاحت کردی سماعت کے دوران مزید سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ
چرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشگی گو فوٹو وائرل
اسلام آباد( دیس نیوز)سپریم کورٹ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کر دیں ،ذرائع نے بتایا کہ نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے اس دوران احاطہ عدالت میں موجود کسی شخص نے بانی چیئرمین کی تصویر سوشل میڈیا پر وئرل کر دی جس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ،پولیس نے عدالتی سٹاف کو سی سی ٹی وی کیمروں سے تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کر دی ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی ہے جن سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے ،کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی میں بھی اضافہ کر دیا گیاہے،پولیس ذرائع کے مطابق تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے ،تصویر وائر...