ذکرِ مصطفی  ﷺ  کو ہرگھڑی بلند سے بلندتر کرنے کا ذمہ خود ربِ رحمن نے اٹھارکھا ہے۔ ذکرِ مصطفی  ﷺ نے ہر دور کے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو حرارت عطا کی ہے۔ اسی جذبے سے سرشار ہو کر مسلمانانِ عالم نے عروج و کمال کی تمام منازل طے کی ہیں اور تا قیامت یہی جذبہ مسلمانانِ عالم کو اقوامِ عالم میں ممتاز کرے گا پیر نقیب الرحمن پیر حسان حسیب الرحمٰن عیدگاہ


راولپنڈی (دیس نیوز ) دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ ذکرِ مصطفی  ﷺ  کو ہرگھڑی بلند سے بلندتر کرنے کا ذمہ خود ربِ رحمن نے اٹھارکھا ہے۔ ذکرِ مصطفی  ﷺ نے ہر دور کے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو حرارت عطا کی ہے۔ اسی جذبے سے سرشار ہو کر مسلمانانِ عالم نے عروج و کمال کی تمام منازل طے کی ہیں اور تا قیامت یہی جذبہ مسلمانانِ عالم کو اقوامِ عالم میں ممتاز کرے گا۔وطنِ عزیز پاکستان عظیم نعمتِ خداوندی و عطائے مصطفوی  ﷺ ہے اور اسلامیانِ پاکستان حضور نبی کریم  ﷺ، اہلِ بیتِ اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین اور ہر وہ چیز جسے حضور نبی کریم  ﷺ کے ساتھ نسبت ہے اسے اپنی جان سے بڑھ کر عزیز جانتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں حضور نبی رحمت  ﷺ کی شریعتِ مطہرہ کے تابع بسر کریں اور اپنے روحانی مرکز مدینہ منورہ سے اپنا تعلق، اپنا رشتہ اور اپنی نسبت مضبوط سے مضبوط تر کر یں۔ عید گاہ شریف سے ہمیشہ عشق و اتباعِ رسول  ﷺ کی جانب بلایا جاتا رہا اور انشا اللہ بلایا جاتا رہے گا۔ ہمارے آقا و مولا  ﷺ ہماری جان، ہمارا ایمان اور اس کائنات کی سب سے عظیم اور خوبصورت ہستی ہیں جن پر ہمارا سب کچھ قربان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22اپریل 2024 کوجو کہ عیسوی اعتبار سے حضور نبی کریم  ﷺ کا شانوں والا یومِ میلاد پاک ہے کے سلسلہ میں عید گاہ شریف میں منعقدہ ایک انتہائی عظیم الشان میلاد النبی  ﷺ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس عظیم الشان روح پرور میلاد النبی  ﷺ کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد یں عشاقانِ مصطفی  ﷺ، وابستگانِ عید گاہ شریف، بڑی تعداد میں خواتین، زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، علمائے کرام، مشائخِ عظام، نعت خوانانِ عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا کہ حضور نبی کریم  ﷺ کی اس کائنات میں شانوں کے ساتھ تشریف آوری کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ حضورِ اکرم  ﷺ کے میلاد کے موقع پر محفلِ میلادِ پاک و نعتِ پاک کا انعقاد انبیاء علیہ السلام و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمٰعین کی سنت ہے۔ 22اپریل 2024 سے جاری میلاد  کی محفل کے موقع پر عید گاہ شریف میں منعقدہ ھوا جس میں نقابت کے فرائض انتہائی خوبصورتی سے ڈاکٹر محمد رئیس نے سر انجام دیے۔ اس موقع پر ممتاز مشائخِ عظام جن میں پیر سید حبیب اللہ شاہ گھمگول شریف، صوبائی وزیرِ مذہبی امور پیر عدنان قادری و دیگرنے شرکت کی۔ جبکہ دربارِ رسالت مآب ﷺ میں نعت پاک کا نذرانہ محمد ارشد، حافظ احمد رضا قادری، قاری احمد رضا جماعتی، حافظ غلام مصطفی قادری، سید حسان اللہ و دیگر نے پیش کیا اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *