راولپنڈی(دیس نیوز+ این این آئی) زرائع کے مطابق تھانہ آر اے بازار کے علاقے بکرا منڈی کمال آباد راولپنڈی سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیڈرل بورڈ اف ریونیو ( ایف بی آر ) کی لاش سرائے خربوزہ ترنول سے برآمد پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا چار ملزمان نے مقتول افسر کے دوست اور مالک مکان نکلے تفصیلات کے مطابق ایف بی ار کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ خان کو 12 اپریل عید کے دوسرے دن گھر سے دوستوں کو ملنے گئے اور واپس نہ انے کے پر گھر میں تشویش ہونے لگی اس دوران معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے ڈائریکٹر ایف بی ار کی رہائی کے لیے بھاری تاوان مانگ لیا نامعلوم افراد کی طرف سے رقم مانگنے اور ڈائریکٹر رحمت اللہ کے گھر نہ انے کے بارے میں لواحقین نے پولیس کو اگاہ کیا اور تھانہ ار اے بازار میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ کمال اباد بکرا منڈی سے عید کے دوسرے دن رحمت اللہ نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ عید ملنے جا رہا ہوں اور واپس نہیں ائے ان کی رہائی بھاری تاوان سے ھوگی اس طرح کی کالز آنا شروع ہو گئی ہیں ضلعی پولیس افسر سمیت ڈی ایس پی کینٹ ایس پی پوٹھوار ٹاؤن اور ایس ایچ او ار اے بازار اور تفتیشی ٹیم کے انچارج نے دن رات محنت کر کے ملزمان کا ٹریس اؤٹ کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان میں وحید گل۔ صادق ۔محمد بہادر ۔اور عبداللہ کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے ملزمان کی نشاندہی پر مغوی ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ کی لاش سرائے خربوزہ سے برآمد کر لی گئی ہے یاد رہے کہ ملزمان میں صادق نامی ملزم مغوی مقتول کا مالک مکان تھا اور اس نے اور دیگر دوستوں نے مل کر اپنے دوست ڈائریکٹر ایف بی آر کو 12 اپریل کو عید ملنے کے بہانے بلوایا اور اغوا کر لیا اور بھاری تاوان مانگا تھا زرائع کے مطابق مغوی مقتول کے قتل میں ملوث مالک مکان صادق اس کے 3 دوست نکلے پولیس نے اسلحہ اور دیگر آلات برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے