اسلام اباد (دیس نیوز) پولیس تھانہ شالیمار کے علاقہ سے دو بھائیوں کے اغوا ہونے کا واقعہ، یوسف اور دولت خان نامی نوجوانوں کو نامعلوم اغوا کاروں نے گاڑی سمیت اغوا کر لیا، مغوی نوجوانوں کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج، اسلام اباد ( شازیہ کیانی سے )شہر اقتدار میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح قتل ڈکیتی اقدام قتل نوسر بازی زیادتی اور اغوا برائے تاوان میں ملوث افراد کا پسندیدہ شہر ثابت ہونے لگا ، گزشتہ روز مارگلہ کی رہائشی خاتون محبوبہ کی جانب سے دی گئی ایف ائی ار میں موقف اختیار اختیار کیا گیا ہے کہ اس کا بیٹا یوسف اور اس کا سوتیلا بھائی دولت خان اپنی سفید ہونڈا کار میں گھر سے نکلے جبکہ اگلی صبح ہونے تک ان کی واپسی نہ ہوئی تشویش لاحق ہونے پر متعدد بار فون کالز بھی کی گئی پر ان دونوں کے فون مسلسل بند مل رہے ہیں ،خاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے دونوں بیٹوں کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کر لیا ہے