وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
اسلام آباد (دیس نیوز)
اینٹی کرپشن سرکل اور ایف آئی اے کے انسداد بجلی و گیس چوری یونٹ اسلام آباد کی مشترکہ کاروائی
بجلی چوری میں ملوث فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی – 2 ملزمان گرفتار
راولپنڈی کے گاوں پھمرا میں واقع تھری سٹار پلاسٹر آف پیرس فیکٹری پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔
فیکٹری کے مالک رفیق اور محمد حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی
ملزمان واپڈا افسران کی ملی بھگت سے بجلی چوری کر رہے تھے۔
ملزمان خودکار بجلی کے میٹر کو روکنے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کر رہے تھے۔
بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔
بجلی چوری میں استعمال ہونے والی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، میٹر اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 50 سے زائد الیکٹرونک ڈیواسسز کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے حوالے سے معلومات حاصل کر کی گئی جنکی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے