اسلام آباد( دیس نیوز)
ایف آئی اے نے غوری ٹاؤن اسلام آباد میں واقع جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے بھاری مقدار میں جعلی و ممنوعہ ادویات برآمد کرلیں جبکہ فیکٹری سے جعلی ادویات بنانے والی بھاری مشینری بھی قبضے میں لے لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی سربراہی میں یہ کاروائی کی گئی۔ چھاپہ مار کارروائی میں ڈرگ کنٹرولر نوید انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان خلیل اور دیگر اہلکار بھی شامل تھے۔ برآمد شدہ ادویات اور مشینری کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ ڈریپ حکام کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گی۔