اسلام آباد(عقیل انجم دیس نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے راہنماء و ممتاز سماجی و معاشی شخصیت چوہدری سرور نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں میاں شہباز شریف بحثیت وزیراعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے، مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کو بزدار کے تاریک دور سے نکال کر روشن اور کامیاب پنجاب بنانے کے لیے خدمات سر انجام دینی شروع کردی ہیں، اسلام آباد کا نواز شریف اور شہباز شریف سے یہ درخواست ہے کہ اسلام کے لوگوں کی ترقی و بہتری کے انجم عقیل خان کو کابینہ میں شامل کیا جائے، حالیہ ملکی حالات میں حکومت سازی کرنا مسلم لیگ ن کا یہ مشکل ترین فیصلہ ہے اور ملک کو مہنگائی، غربت اور کرپشن کے بھنور سے نکالنے کے لیے پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ان حالات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس طرح کا مشکل ترین فیصلہ نہیں کر سکتی تھی یہ ہی بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو عوامی جماعت کہا جاتا ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں میاں شہباز شریف اور تمام ن لیگ اپنی خدمات عملی طور پر سر انجام دیں گی، اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان مرکزی حکومت کا حصہ بن کر ملک سے مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار احسن انداز میں سر انجام دیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن عوامی حمایت کے ساتھ کامیاب ہو کر اب اس مشکل صورتحال میں پاکستان کی حکومت سنبھال رہی ہے جو آسان فیصلہ نہیں ہے، اب عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے حوالے سے اسلام آباد کے مختلف سیاسی و تاجر راہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر چوہدری سرور کے ساتھ دیگر رفقاء نے بھی میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرنے کی اُمید کا اظہار کیا۔