لاہور ( سید گلزار ساقی دیس نیوز )
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن،
آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی،
رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 88763 ریڈز کی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس
منشیات کے دھندے میں ملوث 49504 ملزمان گرفتار، 49006 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضہ سے 29983 کلوگرام چرس، 847 کلو گرام ہیروئن ، 1349 کلو افیون برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
367 کلو آئس، 08 لاکھ 10 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8150 چھاپے ، ترجمان پنجاب پولیس
8422 ملزمان گرفتار ، 8149 مقدمات درج کئے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضے سے 6174 کلوگرام چرس ، 251 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس
304 کلوگرام افیون ، 149 کلو گرام آئس اور 56984 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم،
سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت