پاکستان میں 20 ستمبر تک نئی حکومت بن سکتی شیخ رشید کی ھمشہ کی طرح پیشنگوئی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے



*عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے ، 31 اگست کا دن بہت اہم ہے ، اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے ، 20 ستمبر تک نئی حکومت آ سکتی ہے۔*

راولپنڈی  (دیس نیوز) اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہو چکے ہیں ، جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت برا ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے۔ شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ، شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ میرا ایک بندے سے تعلق ہے پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ پولیس نے 10 لاکھ روپے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے۔ جو لوگ جیتے ہیں ان کو منصوبہ بندی کے تحت لایا گیا ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *