Month: November 2024

اہم خبریں

اے این ایف کا تعلیمی اداروں  اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد دیس نیوز اے این ایف کا تعلیمی اداروں  اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ 13 کاروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار۔کاروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی 63.83 کلو گرام منشیات برآمد۔*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں* ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام آئس برآمد۔جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد۔سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد۔گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔*اے این ایف کی دیگر کاروائیاں*اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 360 گرام ہیروئن برآمد۔لاہور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 530 گرام چرس برآمد۔کراچی میں کوریئر آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 240 گرام ہیروئن برآمد۔چاغی سے ...
مقامی خبریں

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ماہِ اکتوبر 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی 123 مقدمات درج

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات کاروائیاں کرتے ھوۓ۔ گزشتہ ماہ میں 123 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ راولپنڈی (گلزار ساقی دیس نیوز)          پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات کاروائیاں کرتے ھوۓ۔ گزشتہ ماہ میں 123 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ 02 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 01 گاڑی برآمد کی۔ 06 عدد پسٹل ، معہ 23 روند ، 17 لیٹر شراب اور 773 گرام چرس برآمد کی۔ 47 مجرم اشتہاری ، 35 عدالتی مفرور گرفتار کیۓ۔ 25189 ای چالان کیۓ۔ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 91 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ای ایپ چیکنگ میں 259143 پرسن اور 56195 وہیکل چیک کیۓ گیۓ۔  دوران سفر 339 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ جس میں 10 فرسٹ رسپانڈ اور طبی امداد شامل ہے۔ 03 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پولیس...
آئین میں 27 ویں آئینی ترمیم کی کوشش کو روکا جائے گا  سنٹر کامران مرتضیٰ سے ملاقات   سابق سرفراز افضل
اہم خبریں

آئین میں 27 ویں آئینی ترمیم کی کوشش کو روکا جائے گا  سنٹر کامران مرتضیٰ سے ملاقات   سابق سرفراز افضل

سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے غیر ضروری افواہیں پھیلائی جارہی ہیںاسلام آباد  ( دیس نیوز) سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ آئین میں محمکنہ 27 ویں ترمیم کا راستہ روکا جائے .26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے بڑی دانشمندی سے وہ شقیں نکلوا دیں جو ملک وقوم کے مفاد میں نہ تھیں .مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور حکومت کے تمام تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک زیرک سیاستدان کا کردار ادا کیا .اب میڈیا اور سوشل میڈیا پر 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جو افواہیں زیر گردش ہیں انکی وجہ سے سیاستدانوں ؛وکلاء برادری ؛میڈیا اور کاروباری حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اگر حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کو کوشش کی تو شائید حالات بہتر نہ رہیں اس لیے مولانا فضل الرحمان اور دیگر سینیر سیاستدانوں کو چاہیے کو وہ ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا راستہ روکیں .ان ...
کینٹ کے تاجروں نے FBR  اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ مسترد کر دیا
اہم خبریں, بزنس

کینٹ کے تاجروں نے FBR  اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ مسترد کر دیا

کنٹونمنٹ بورڈ ایریا کی اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی لیز پالیسی نومبر 2023 میں آئی تھی اور وہ پانچ سال کے لیے ویلڈ پالیسی ہے۔اس کے ریٹ چونکہ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں تاجر راھنما ظفر قادری راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز )راولپنڈی کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ FBR ریٹ کے مطابق کرنے کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کر دیا،اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کی قیمتوں میں 80%فیصد تک کا اضافہ لوگوں کےلیے مزید مشکلات اور لیز پالیسی کو ناممکن بنا دے گا۔حکومت اس اضافے کو فی الفور واپس لے تاکہ لوگ اپنی پراپرٹی کو ریگولر لیز میں تبدیل کروا سکیں۔ راولپنڈی کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کرانے کی قیمتوں کو یکسر مسترد کردیا،کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد فاروق چوہدری، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد حفیظ،  جنرل سیکرٹری ظفر قادری، صدر انجمن تاجران مٹھو خان احاطہ اجمل خان ،سرفراز شمس راجہ عا...
اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد شدید زخمی  بھائی کی پولیس کو کمپلینٹ چہرے پر تھپڑوں کے نشان چہرہ خون آلودہ ھو گیا
Uncategorized

اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد شدید زخمی  بھائی کی پولیس کو کمپلینٹ چہرے پر تھپڑوں کے نشان چہرہ خون آلودہ ھو گیا

لاہور (سوشل میڈیا رپورٹ دیس نیوز)          اداکارہ نرگس پر  شوہر کا  خوفناک تشدد۔معروف اداکارہ نرگس نے کچھ عرصہ قبل شوبز کو خیر باد کہہ کر  شادی کی  تھی۔!  آج میری بہن پر اس قدر تشدد کیا ہے کہ اسکی حالت خراب ہوگئی ہے۔بھائیاداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ پولیس زرائع اداکارہ پچھلے کچھ سے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔ ذرائع
  تعلیم سے بدلو زندگی کا مشن لیکر امریکہ سے پاکستان پہنچنے والے تبارک رحمن چوہدری 3 نومبر سے کیڈٹ کالج حسن ابدال سے کراچی تک 1600 کلومیٹر میراتھن دوڑ کا آغاز کرکے دنیا کی طویل ترین دوڑ کا اعزاز حاصل کریں گے
Uncategorized

  تعلیم سے بدلو زندگی کا مشن لیکر امریکہ سے پاکستان پہنچنے والے تبارک رحمن چوہدری 3 نومبر سے کیڈٹ کالج حسن ابدال سے کراچی تک 1600 کلومیٹر میراتھن دوڑ کا آغاز کرکے دنیا کی طویل ترین دوڑ کا اعزاز حاصل کریں گے

  راولپنڈی (مریم صدیقہ دیس نیوز)  تعلیم سے بدلو زندگی کا مشن لیکر امریکہ سے پاکستان پہنچنے والے تبارک رحمن چوہدری 3 نومبر سے کیڈٹ کالج حسن ابدال سے کراچی تک 1600 کلومیٹر میراتھن دوڑ کا آغاز کرکے دنیا کی طویل ترین دوڑ کا اعزاز حاصل کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف ، وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ مکمل سیکیورٹی اور ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ مطالبہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی ، صدر شمالی پنجاب ابرار احمد خان ، کرنل ر فواد حنیف ، محمد توفیق ، ملک حفیظ اللہ، عطاء الرحمن چوہدری ، سید اسد علی، نعیم اشرف ، کامران سیف قریشی و دیگر نے تبارک رحمن چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ کاشف ادیب جاودانی نے کہا کہ تبارک الرحمن فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔جن کے ساتھ ایپسما مکمل تع...
پاسپورٹ بنوانے کی کی ضلعی پتہ پابندی ختم شہری کسی بھی ضلع یا تحصیل میں اپنا پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں حکومت نے اجازت دے دی
انٹرنیشنل, اہم خبریں

پاسپورٹ بنوانے کی کی ضلعی پتہ پابندی ختم شہری کسی بھی ضلع یا تحصیل میں اپنا پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں حکومت نے اجازت دے دی

اسلام آباد (دیس نیوز)  پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے تمام پاسپورٹ دفاتر کونئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سال 2024 ورلڈ پاسپورٹس کی فہرست پانچ سال جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔
انٹرنیشنل, اہم خبریں

سال 2024 ورلڈ پاسپورٹس کی فہرست پانچ سال جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔

نئی درجہ بندی میں چھ ممالک پہلے نمبر پر ہیں، جنہیں 227 میں سے 194 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہےپاکستان اس درجہ بندی میں نچلی جانب سے چوتھے نمبر پر ہے، پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان، شام اور عراق سے بہتر ہے اسلام آباد( سید گلزار ساقی دیس نیوز ):دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں چھ ممالک پہلے نمبر پر ہیں، جنہیں دنیا بھر کے 227 ممالک میں سے 194 مقامات تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی ویزا فری انٹری یا ویزا آن آرائیول بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔پانچ سال تک سرفہرست رہنے کا دعوی کرنے کے بعد جاپان بالآخر فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔ان ممالک کے شہریوں کو دنیا بھر کے 227 ممالک میں سے 194 مقامات تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔جنوبی کوریا کو دوسرے نمبر پر فن لینڈ ...