Month: October 2024

Uncategorized


اسلام آباد سگنجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی  سرکاری بسوں پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار اور گرفتار جبکہ حملہ آور گرفتار پولیس دعویٰ

    آسلام آباد (اےآرساگر دیس نیوز)اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پر نامعلوم ملزمان نے  حملہ کردیا اور حملے میں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جبکہ وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی اور حملے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردی...
اہم خبریں
اسلام آباد دیس نیوز فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سائبر کرائمز - ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کاروائی سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث ملزم گرفتار ملزم کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں میاں چنوں ضلع خانیوال سے گرفتار کیا گیاملزم سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث پایا گیا ملزم  نے مبینہ طور پر جعلی زیادتی کے الزامات کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلائیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط ضبط شدہ موبائل فون سے  ٹوئٹر اکاؤنٹ اور دیگر ثبوت برآمد ملزم نے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلا کر عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ترجمان ایف آئی اے...
اہم خبریں, کھیل

پنجاب پولیس کا ایک اور اعزاز،  02 پولیس جوان لاہور قلندر کی کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب

لاہور دیس نیوز ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ کے محمد شعیب لاہور قلندر کے ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔ دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں ، کوچ ندیم عباس اور لائیزون آفیسر انسپکٹر سلیم جٹ کی ملاقاتپیٹرن کرکٹ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود موقع پر موجود ۔آئی جی پنجاب نے دونوں کانسٹیبلز کو لاہور قلندر کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے پر مبارک باد دی۔ پولیس کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ کیکئے منتخب ہونا قابل فخر ہے ۔ آئی جی پنجابپنجاب پولیس کے اتھلیٹس مختلف سپورٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور ایسے باصلاحیت اتھیلیٹس کی بہترین ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کیلئے  مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پن...
26 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم اور عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب ہے عبد الرزاق خان ایڈووکیٹ
اہم خبریں

26 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم اور عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب ہے عبد الرزاق خان ایڈووکیٹ

راولپنڈی (مریم صدیقہ دیس نیوز) ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سابق صدرسردار عبدلرازق خان ایڈووکیٹ نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے جس دھونس اور دھاندلی سے دو تہائی اکثریت ثابت کی گئی، وہ جمہوری اور آئینی ترامیم کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔جس اسمبلی کے اکثریتی ممبران جعلی فارم 47 کی پیداوار ہوں،انہیں آئینی ترمیم تو دور کی بات، اسمبلی میں بیٹھنے کا بھی حق نہیں۔ سردار عبدلرازق کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے آزاد عدلیہ کو حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسی اس فراڈ کے سہولت کار ہیں۔ جنہوں نے حکمران اتحاد کے ساتھ ساز باز کرکے اپنے ہی ادارے کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ذاتی مفادات کے لئے پاکستان کو دنیا میں تماشا بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔سردار عبدالرازق نے کہا کہ غیر آئینی ترامیم سے عدالتی نظام کو کمزور کرد...
نوجوان قوم کامستقبل ہیں معصوم طلباء کو اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کیا گیا۔طلبا کے ہاتھوں سے قلم کتاب چھین کر ڈنڈے اور پتھر پکڑوانے والے انتشار پسند پارٹی پر تاحیات پابندی عائد کی جائے
اہم خبریں

نوجوان قوم کامستقبل ہیں معصوم طلباء کو اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کیا گیا۔طلبا کے ہاتھوں سے قلم کتاب چھین کر ڈنڈے اور پتھر پکڑوانے والے انتشار پسند پارٹی پر تاحیات پابندی عائد کی جائے

راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز ) فن و ثقافت کی ترجمان و پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما عاصمہ بٹ نے کہا کہ نوجوان قوم کامستقبل ہیں۔معصوم طلباء کو اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کیا گیا۔طلبا کے ہاتھوں سے قلم کتاب چھین کر ڈنڈے اور پتھر پکڑوانے والے تحریک انتشار پسند کے بانی اور پارٹی پر تاحیات پابندی عائد کی جائے ۔خدارا والدین انتشار پسندی کی سیاست کرنے والوں سے اپنے بچوں کو بچائیں۔عوام کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز کی موثر حکمت عملی اور دانشمندی پر فخر اور اعتماد ہے،جنھوں نے سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کو ترجیح دی ،بروقت اقدامات اٹھا کر ایک بڑے انتشار کو ملیا میٹ کر دیا۔قوم کے بچوں کو اکسا کر  مکروہ سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا۔عاصمہ بٹ نے نجی تعلیمی ادارہ میں  من گھڑت افواہ کو جواز بنا کر شر پسندی کو ہوا دینے والے انتشار پسند گروپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا...
اہم خبریں, مقامی خبریں


راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے7 افسران اور5 سٹاف عملہ کو ریگولر کر دیا گیا

راولپنڈی ( سید گلزار ساقی  دیس نیوز ) راولپنڈی:  ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی   کنزہ مرتضیٰ نے  آر ڈی اے کےسات  افسران اور پانچ سٹاف عملہ کو ریگولر کر دیا ہے۔    BS-17 میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر   اسٹیٹ مینیجمنٹ محمد شعیب خان، وقار احمد،  دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مہوش نسیم، شیزہ تنویر،  دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر  بلڈنگ کنٹرول رمشا صدیقہ، محمد  داؤد اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر   آرکیٹیکچر   سیدہ ردا سلطان، BS-16 میں ایک کمپیوٹر آفیسر عمر فاروق، ایک اسسٹنٹ محمد عصمت اللہ خان اور  BS-14 میں تین سب انجینئرز حبیب الرحمن، قمر رفیق اور محمد ارسلان شامل ہیں۔ سکروٹنی کمیٹی کی ریکمنڈیشن پر ڈی جی آرڈی اے نے 12  ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظور ی دی ہے۔ ڈی جی آرڈی اے نے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ  دیانتداری اور تندہی سے کام کریں اور عوام الناس کی شکایات کا ازالہ کریں ۔۔...
تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام ملک شبیر اعوان اور انکی ٹیم کی قیادت میں ضلع کی تعمیر وترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں اھم سنگِ میل ثابت ھو گا
مقامی خبریں

تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام ملک شبیر اعوان اور انکی ٹیم کی قیادت میں ضلع کی تعمیر وترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں اھم سنگِ میل ثابت ھو گا

تلا گنگ اسلام آباد ( دیس نیوز)                      تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام ملک شبیر اعوان اور انکی ٹیم کی قیادت میں ضلع کی تعمیر وترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں اھم سنگِ میل ثابت ھو گا - زاھد اقبال چوھدری سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ۔خطہ پوٹھوار کے ممتاز بزنس کمیونٹی لیڈر ملک شبیر اعوان اور انکی ٹیم کی جانب سے تلہ گنگ میں چیمبر آف کامرس کے قیام پر منعقدہ تقریبِ پذیرائی سے گفتگو کرتے ھوئے زاھد اقبال چوھدری سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا ھے کہ ملک شبیر اعوان کا گزشتہ دس سالوں سے بلامقابلہ اسلام آباد گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ھونا انکی بزنس کمیونٹی کے لیے خدمات کا اعتراف ھے انہوں نے کہا اپنی مٹی سے وفا کرتے ھوئے نوزائیدہ ضلع تلہ گنگ جسے مختلف طرح کے انتظامی چیلنجز کا سامنا ھے میں انتہا...
<br>لاہور طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل
اہم خبریں


لاہور طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پولیس سے مل کر حقائق معلوم کیے جارہے ہیں، درخواست میں دو ٹک ٹاکر کا بھی ذکر ہےاور کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا مہم کے باعث احتجاج دوسرے شہروں تک پھیل گیا ہے یف آئی اے لاہور کو درخواست دی گئی ہے اور اس میں سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کرکے مظاہرے کرنے اور کالج پر حملہ کرکے اسٹاف اور املاک کو نقصان پہنچانے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ *صالح مغل* ایکسپریس نیوز  بشکریہ لاہور (دیس نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے کے حوالے سے سائبر کرائم سرکل لاہور کی 7 رکنی مشترکہ انکوائری انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرام ونگ لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ایک مشترکہ تحقیقا...
اہم خبریں

آر آئی یو جے کی کاوشوں سے ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں صحافیوں کے لیے الگ کاؤنٹر قائم کر دیا گیا

راولپنڈی(دیس نیوز) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی کوششیں رنگ لے آئیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں صحافیوں کے لیے الگ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے جس کا افتتاح ایم ایس ڈی ایچ کیو راولپنڈی ڈاکٹر فرزانہ ظفر اور آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ عرصہ میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب راولپنڈی کیمپ آفس میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا جس میں بطور مہمان خصوصی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال  راولپنڈی ڈاکٹر فرزانہ ظفر نے شرکت کی تھی اور صحافیوں کے لیے الگ کاؤنٹر بنانے اور صحافیوں کو طبی سہولتیں دینے کا اعلان کیا تھا گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک کی قیادت میں آر آئی یو جے کے وفد نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی  ڈاکٹر فرزانہ ظفر سے ملاقات کی وفد میں آر آئی یو جے کے سنیر نائب صدر راجہ بش...
کھیل

وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیراہتمام گرلز سپورٹس کارنیوال 2024ء ملک بھر بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان 4000 سے زائد طالبات 7مختلف کھیلوں میں حصہ لینگی

اسلام آباد(مریم صدیقہ ۔ سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیراہتمام گرلزسپورٹس کارنیوال2024ء کی تمام تیاریاں مکمل، ملک بھر بشمول آزاد کشمیر وگلگت بلتستان 4000سے زائد طالبات 7مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے کل 17اکتوبر تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ میگا ایونٹ 18تا20اکتوبرپاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ملک بھر سے بیڈمنٹن میں 42، ٹیبل ٹینس میں 36، اتھلیٹکس میں 27، والی بال میں 24، باسکٹ بال میں 20، فٹ بال میں 14اور ٹینس میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ وزارت تعلیم کے سنیئر جوائنٹ سیکرٹری وچیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اورفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے منعقد ہونے والے گرلز سپورٹس کارنیوال سے پاکستان کا حقیقی ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی اور قوم کی بیٹیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موق...