Month: September 2024

اہم خبریں, کھیل

نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ 2024ء اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی نے جیت لیا

مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے اسلام آباد(دیس نیوز) نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ 2024ء اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی نے جیت لیا، فائنل میں رضوان خان اور راجہ ظفر سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار، فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے،پہلا انعام اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی کی ٹیم ، دوسرا انعام رضوان خان اور راجہ ظفر کی ٹیم جبکہ تیسراانعام شکیل پسوال اور زاہد مشوانی نے حاصل کیا، اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور ممبر گورننگ باڈی این پی سی نوید شیخ سمیت ...
اہم خبریں

چکوال میں انوکھا احتجاج دو معصوم بچوں نے باپ دادا کے خلاف احتجاج ماں نے پالنے سے مجبوراً ہاتھ کھڑے کر دئے بچوں کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

والدین کے درمیان علیحدگی ھوگی بچے ماں کے پاس چلے گئے والدہ نے مزید پرورش سے انکار کر دیا چکوال ( ساجد بلوچ / کرائم رپورٹر) چکوال کے تحفظ خدمت مرکز کے باہر دو بچوں نے دادا اور والد کے خلاف احتجاج کیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر تحفظ مرکز چکوال منتقل کر دیا گیا۔ تحفظ مرکز کے انچارج سب انسپکٹر حافظ شفقت امین اور لیڈی سب انسپکٹر فخر النساء نے بچوں سے ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد فریقین سے رابطہ کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کا والد بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے جبکہ والدین کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ بچوں نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں، لیکن آج ان کی والدہ نے مزید پرورش سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی احتجاج کرنے والے بچوں سے ملاق...
اہم خبریں, کھیل, مقامی خبریں

چیمپینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں،بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی بہترین ماحول فراہم کریں گے، سی پی او راولپنڈی

رسجا کے ممبران اور عہدیداروں نے کرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا ،راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات کو انٹرنیشنل اداروں نے سراہا، پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد کروڑوں میں ہے، راولپنڈی میں نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا رپورٹ ( سید گلزار ساقی۔ دیس نیوز ) تصاویر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے میٹنگ، ایس پی راول فیصل سلیم بھی سی پی او کے ہمراہ تھے، رسجا چیئرمین شکیل اعوان، صدر ناصر راجہ، سینئر نائب صدر صالح مغل، جنرل سیکرٹری طاہر نصیر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری فرحان جعفری، سیکرٹری اطلاعات عاصم ریاض اور ممبران ملاقات میں شریک تھے، رسجا کے ممبران اور عہدیداروں نے کرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،راولپنڈی پولیس کے سیک...
Uncategorized

منصفانہ بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کو ترجیح دی جائے۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی تقریب مقررین کا خطاب

راولپنڈی ( دیس نیوز ) مریم صدیقہ سے سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جو شہریوں کو براہ راست اپنی رائے دینے کا حق دیتے ہیں ۔صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ ان انتخابات کو ترجیح دیں۔جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور صوبے میں جامع ترقی کے لیے مقامی کمیونٹیز اور مقامی حکومتوں کو شامل کیے بغیر مقامی سطح پر ترقی ممکن نہیں۔ راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) کے زیر انتظام اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی اہمیت کو زیر بحث لایا گیا۔تقریب میں موجودہ اور سابق قانون ساز و سیاسی شخصیات، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔مقررین نے موثر لوکل گورننس اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے بروقت انتخابات کی ض...