Month: August 2024

اہم خبریں

لاہور  دوست نے دوست کی  پانچ سالہ بیٹی اغوا کرکے قتل کر دی

لاہور ( دیس نیوز) لاہور  دوست نے دوست کی  پانچ سالہ بیٹی اغوا کرکے قتل کر دی  تفصیلات کے مطابق لاہور میں راشد نامی شخص کی پانچ سالہ بچی فجر  لاپتہ تھی جس پر اس کو تلاش کے دوران پولیس نے تفتیش کا اغاز کر دیا اس دوران پولیس نے موبائل  ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشف نامی نوجوان کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ بچی فجر  کو قتل کر دیا ھے مقتول والد راشد کا دوست تھا اور ہمسایہ بھی تھا اس دوران پولیس نے ان سے تفتیش کرتے دوران بچی کی لاش برآمد کر لی ہے معلوم ھوا کہ   بچی کے تعاون کے لیے 10لاکھ بھی منگوایا گیا ادھر معلوم ہوا ہے کہ بچی کہ اغوا کار نے بچی کے والد سے بھی پہلے پیسے ادھار لے رکھے تھے پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھ کر لاش برامد کر لی ہے ملزم میں پانچ سالہ بچی کو قتل کر کے نعش چھپا دی تھی پولیس نے نعش برامد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی ہے جس کی تدفین کر دی گئی...
مقامی خبریں
*چکوال/ قتل*چکوال: (غضنفر عباسی۔ دیس نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ سدوال کے قریب بھون روڈ پر دو سگے بھائیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک بھائی قتل، دوسرا شدید زخمی۔۔۔ذرائع* چکوال: قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت زین احمد ولد محمد اصغر سکنہ سدوال، جبکہ فخرالحسن ولد محمد اصغر سکنہ سدوال کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔* چکوال: دونوں بھائیوں کا تعلق موضع سدوال سے بتایا جاتا ہے، قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جاتی ہے۔ذرائع چکوال: تھانہ صدر پولیس، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمی ہونے بھائی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔ذرائع...
اہم خبریں, مقامی خبریں

موٹروے بھیرہ گاڑی میں 5 افراد بے ھوش ھسپتال میں 4 دم توڑ گئے ایک بے ھوش پڑا ھے پھلروان پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا  خاندان کاتعلق لاہور سے ہے

اسلام آباد بھیرہ (دیس نیوز)  موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق  دوران پیٹرولنگ بھیرا کے قریب ، موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ہونڈا گاڑی  سڑک کے کنارے کھڑی ہے ۔:- مدد کی غرض سے جب موٹروے پولیس گاڑی کے قریب  پہنچی تو گاڑی میں پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے ۔:- جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے  فل فور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرا پہنچا دیا گیا۔:-ہسپتال میں  دوران علاج  چار افراد جانبحق اور ایک مریض ابھی تک بے ہوشی کی حالت میں ہے ۔:- تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں اور لاہور سے اسلام آباداسلام کی جانب سفر کر رہے تھے ۔: ڈاکٹروں کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے ۔:- پولیس سٹیشن پھلروان،  بھیرا کا عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔:- جان بحق افراد میں رومیلا (عمر) 60 سال ،مہوش (عمر ) 30 سال، ثمر (عمر ) 28 سال ، عون ...
ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔ ممتاز احمد
بزنس, مقامی خبریں

ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔ ممتاز احمد

راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ممتاز احمد کے زیر انتظام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں پرویز اسلم (مرحوم) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہر دو سال بعد راولپنڈی چیمبر کے ہونے والے الیکشن میں میاں اسلم پرویز گروپ کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیاراولپنڈی ( گلزار ساقی ۔ دیس نیوز)جڑواں شہروں کی بزنس کمیونٹی نے میاں پرویز اسلم گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اگر اس ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔موجودہ حکومت کو زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا،جنھیں مد نظر رکھتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دینا ہوگی،تبھی معاشی مشکلات حل ہوں گی۔چیمبر کی موجودہ قیادت کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ قیادت کا انتخاب ...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

حکومت نے پلاسٹک کے 10روپے سے لیکر 5 ھزار تک کے نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گورنر سٹیٹ بینک تصدیق کرتے ہوئے اس پر کام شروع کرا دیا

اسلام اباد گلزار ساقی سے دیس نیوز حکومت نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر تک تمام کرنسی  نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے گی کاغذی کرنسی کی بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا نئے ڈیزائن کے کرنسی متعارف کرانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی اس موقع پر کمیٹی کے رکن محسن عزیز رانجھا نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی ہے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا 5 ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقبل یہی استعمال ہوگی جمیل احمد گورنر سٹیٹ بیک نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں م...
اہم خبریں

پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے

آسلام آباد گلزار ساقی دیس نیوز پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی کے ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کر لیںمحکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیاپتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرارپتنگ کیساتھ ساتھ دھاتی ڈور، تار، تندی اور مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن جرم قرار پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گےپتنگ اڑانے والے کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگیپتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگےپتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 2 سال قید کی سزا ہوگیپتنگ باز بچے کو پہلی بار وارننگ، دوسری بار پکڑے جانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگاپتنگ باز بچے کو تیسری دفعہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ جرمانہ ہوگابچہ جرمانہ ادا نہ کر سکے تو اسکے والدین یا ...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

ایران میں بس الٹنے سے 35 پاکستانی زائرین جاں بحق، 18 زخمی

ایران میں بس الٹنے سے 35 پاکستانی زائرین جاں بحق، 18 زخمیاسلام آباد تہران (دیس نیوز ) ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ -سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق، ایران کے یزد میں ایک چیک پوسٹ پر بس الٹنے سے کم از کم 35 پاکستانی زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔اس نے یہ بھی بتایا کہ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، حالانکہ ڈان نیوز ٹی وی نے 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس الٹ گئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ بس میں کل 53 مسافر سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے تھا۔ زخمیوں کو یزد کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔۔...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

عمران خان کی سہولت کاری قانون سے تجاوز پر ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت متعدد ملازمین جیل گرفتار اور تحقیقات شروع  عملے کو ھفتہ وار تبدیلی کا فیصلہ بیرون ممالک کی سمیں برآمد زلفی بخآری اور راجہ بشارت سے قربت داری

راولپنڈی( اے آر ساگر ۔آئی این پی ۔دیس نیوز) بانی پی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، ,سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا.جیل ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا...
اہم خبریں


حماد اظہر پنجاب پی ٹی آئی کی صدارت سے مستعفی

پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی تبصرے ۔خبر لاہور(دیس نیوز + سی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پنجاب کی پارٹی صدارت کا چارج چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظر نے کہا کہ بڑی تنظیمی ذمے داری صرف ان لوگوں کے پاس ہونی چاہیے جن کی پارٹی لیڈر تک رسائی ہو، لہذا آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ بعض فیصلوں سے اختلاف کی بنا پر پارٹی ذمہ داریوں سے استعفی دیدیا، بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آتی تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی، میری نقل حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی، ان می...
تاجر ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کی تعمیل کرتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں، اس کے باوجود بھاری جرمانے عائد کر کے ہمارا کاروبار شدید متاثر کیا جارہا ہے محمد فاروق چوہدری
Uncategorized

تاجر ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کی تعمیل کرتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں، اس کے باوجود بھاری جرمانے عائد کر کے ہمارا کاروبار شدید متاثر کیا جارہا ہے محمد فاروق چوہدری

راولپنڈی ریسٹورنٹ کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے مطالبہ کیا کہ تاجر ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کی تعمیل کرتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں، اس کے باوجود بھاری جرمانے عائد کر کے ہمارا کاروبار شدید متاثر کیا جارہا ہے۔ ریستورانوں کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جائیں، ہمارے جائز مسائل حل کیے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کو تندور اور ریسٹورنٹ میں فروخت ہونے والی روٹی کے نرخوں اور سہولیات کا موازنہ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی جائیں۔ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔ صدر ریسٹورنٹ کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم نے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری زاہد محمود، ڈپٹی جنرل سیک...