Month: August 2024

بزنس, مقامی خبریں

راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےسابق صدر میاں پرویز اسلم (مرحوم)گروپ ممبران کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا

راولپنڈی کی تاجر تنظیموں نے گیارہ ستمبر کو ہونے والے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں میاں پرویز اسلم گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا 30 اگست 2024 راولپنڈی ( مریم صدیقہ ۔دیس نیوز) راولپنڈی کی تاجر تنظیموں نے گیارہ ستمبر کو ہونے والے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں میاں پرویز اسلم گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا،اور چیمبر کی موجودہ قیادت سے عہد کیا کہ میاں پرویز اسلم گروپ کی 72 سالہ خدمات کا صلہ گیارہ ستمبر کو ووٹ دے کر ادا کیا جائے گا۔ گزشتہ روز راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےسابق صدر میاں پرویز اسلم (مرحوم)گروپ ممبران کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں تاجر تنظیموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سےہوا۔ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلی محمد ن...
اہم خبریں

پیپلز پارٹی کا یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کی مکمل حمایت کا اعلان، ہزاروں محنت کشوں کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم چوہدری منظور احمد کی ڈی چوک میں یوٹیلٹی سٹورز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شرکت

اسلام آباد ( دیس نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو باور کرا دیا ہے کہ ہم یوٹیلٹی سٹورز کو کسی صورت بند نہیں کرنے دیں گے یوٹیلٹی سٹورز سے صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ستر لاکھ خاندان مستفید نہیں ہو رہے بلکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے اس ادارے سے کم آمدنی والے افراد، دیہاڑی دار مزدور، محنت کش، تنخواہ دار ملازمین اور غریب عوام کو مارکیٹ کے مقابلے میں سستی چیزیں ملتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈی چوک میں یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، نائب صدر محمد اعجاز، سٹی صدر راجہ عبدالمجید اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد سمیت دیگر مزدور راہنم...
مقامی خبریں

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اسلام آباد میں مساج سنٹرز کے خلاف اہلیان بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کا احتجاج

احتجاج کا مسلسل اٹھواں روز بحریہ سوک سینٹر نوجوانوں کا اٹھویں روز بھی احتجاج جاری مساج سینٹر کے نام پر جسم فروشی اور منشیات فروشی کرنے والے بالاخر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اسلام اباد(دیس نیوز) بحریہ سوک سینٹر مساج سینٹروں کی اڑ میں بڑے پیمانے پر مختلف قسم کے جرائم ہو رہے ہیں عوام اور نوجوانوں کا اج اٹھویں روز بھی احتجاج جاریبحریہ انتظامیہ اور متعلقہ پولیس وعدہ کر کے مکر گئی جرائم پیشہ افراد کے ہاتھ اتنے لمبے اور بااثر ہیں بھرپور احتجاج کے باوجود وہ ان مساج سینٹرز منشیات فروشوں اور جسم فروشوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں ضلع انتظامیہ اسلام اباد ائی جی اسلام اباد اور بحریہ انتظامیہ کی غیرت جاگ نہ سکی نوجوانوں کے حوصلے اج اٹھویں روز بھی بھرپور طریقے سے حوصلہ مند اور مضبوط ہیں اور وہ انتہائی پر امید ہے کہ انہیں جتنے بھی روز احتجاج کرنا پڑا وہ اس گھننونے دھندے کے خلاف اپنا اح...
اہم خبریں, مقامی خبریں

راولپنڈ ی کینٹ بورڈکا واٹر چارجز نادہندگان اورغیرقانونی واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

5 1 دن کی مہلت دی گئی تھی جوکہ 31اگست 2024کو ختم ہوجائیگی سی ای او سید علی عر فان رضوی کی ہدایت پر راولپنڈ ی کینٹ بورڈ نے واٹر چارجز نادہندگان کے خلاف یکم ستمبر سے کاروائی کا فیصلہ کرلیا راولپنڈی(دیس نیوز) کینٹ بورڈکا واٹر چارجز نادہندگان اورغیرقانونی واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ یکم ستمبر سے بھر پور آپریشن کے آغازکا فیصلہ،شعبہ واٹر ریکوری عملے کا سروے مکمل سی ای او سید علی عرفان رضوی سی ای او سید علی عر فان رضوی کی ہدایت پر راولپنڈ ی کینٹ بورڈ نے واٹر چارجز نادہندگان کے خلاف یکم ستمبر سے کاروائی کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی پانی کے کنکشن ا ور واٹر چارجزنادہندگان کے کنکشن نہ صرف منقطع کئے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آربھی درج کروائی جائیں گی سی ای او سید علی عر فا ن رضوی کی ہدایت پر غیر قانونی پانی کے کنکشن کا سراغ لگانے کیلئے شعبہ واٹر سپلائ...
اہم خبریں, مقامی خبریں

چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی راولپنڈی پر اختتام پذیر ھوا

انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 4600 سے زائد افسران و اہلکاروں اور 215 ٹریفک سٹاف نے فرائض سرانجام دئیے آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے۔ 2 7 اگست 2024ء راولپنڈی(دیس نیوز )چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 4600 سے زائد افسران و اہلکاروں اور 215 ٹریفک سٹاف نے فرائض سرانجام دئیے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ...
اہم خبریں, کھیل

کشمیر سپریم لیگ(کے ایس ایل) کی تیاریاں زورووشور سے جاری، لانچنگ تقریب 3ستمبر 2024 کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل جبکہ افتتاحی میچ 4نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا

راولپنڈی( سپورٹس رپورٹر)کشمیر سپریم لیگ(کے ایس ایل) کی تیاریاں زورووشور سے جاری، لانچنگ تقریب 3ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل جبکہ افتتاحی میچ 4نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، شاہدآفریدی کے ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر اور معین خان ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر ، پہلے ایڈیشن میں 6ٹیمیں جلوہ گر ہونگی۔کے ایس ایل کے چیئرمین مسعود احمد خان نے بتایا کہ کے ایس ایل کا سلوگن ''لیگ فارپیس'' ہے، کشمیر سپریم لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6ٹیمیں مظفرآباد فالکنز، باغ رائلز، راولاکوٹ نائٹس، میرپور سٹالینز، کوٹلی لائنز اور گلگت بلتستان یونائیٹڈ حصہ لیں گے۔ لیگ کی لانچنگ 3ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں وفاقی وزیرداخلہ وچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کی آمد بھی متوقع ہے۔ لیگ کا انعقاد 4سے 20نو...
اہم خبریں

کل 26 اگست 20240 راولپنڈی میں چھٹی ھوگی تعلیمی ادارے بند رہیں گے نوٹیفکیشن جاری کول اور کالجز کی طرف سے بھی طلبہ وطالبات کو پیغام جاری کر دی

راولپنڈی دیس نیوز چہلم میں امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کے سلسلہ میں راولپنڈی تحصیل میں تمام تعلیمی ادارے سوموار 26 کو بند رہیں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بروز پیر 26 اگست کو بند ہوں گے
اہم خبریں

پیپلز لیبر بیورو نے یوٹیلٹی سٹورز کی مجوزہ بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (دیس نیوز) پیپلز لیبر بیورو نے وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے مجوزہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ ایک مزدور کش اور عوام دشمن فیصلہ ہے جس سے ملک میں غربت،مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو گا۔ اس امر کا اظہار پیپلز لیبر بیورو وسطی پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد اور پی ایل بی راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ عبدالمجید نے ادارے کی مجوزہ بندش پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں مزدور راہنماؤں نے کہا کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت پی آئی اے، بجلی کمپنیوں اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری اور ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور پاک پی ڈبلیو ڈی اور دیگراداروں کے خاتمے سمیت مسلسل غیردانشمندانہ فیصلے کیے جا رہی ہے جس سے اداروں کے ملازمین تشویش اور پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں قائم یوٹیلٹی سٹورز غریب عوا...
اہم خبریں

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز  بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد ( دیس نیوز) یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔انتظامیہ کا بتانا ہے کہ اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزپر ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتیں آج لائی جائینگی
*ایئر فورس کا سی 130 طیارہ نور خان ایئر بیس سے ایران کے لئے روانہ

اسلام آباد (دیس نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتیں آج جمعہ سی 130 طیارے کے ذریعے وطن واپس لائی جائیں گی۔پاکستان ایئر فورس کا سی 130 طیارہ نور خان ایئر بیس سے ایران کے لئے روانہ ہو چکا ہے جو جمعہ سہ پہر ساڑھے تین بجے تک یزد ایئر پورٹ ایران پہنچے گا۔ پاکستانی زائرین کی میتیں رات کو ایران سے وطن واپس لائی جائیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ذاتی طور پر خود تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی بدقسمت بس میں سوار 51 مسافروں میں سے 28 پاکستانی زائرین جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ 23 زخمی ہیں اور 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے۔ یزد، ایران سے لاڑکانہ تک طویل فاصلے اور گرم موسم کی وجہ سے ایران میں پاکستان کے سفیر نے پاکستانی زائرین کی میتیں بذریعہ فضائی راستہ پاکستان بھجوانے کی سفارش ک...