Month: June 2024

اہم خبریں
یکم جولائی بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔ اجمل بلوچ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے ۔ طارق جدون - شیخ حفیظ فاسٹر میٹر تبدیل اور مفت بجلی سپلائی بند کی جائے ۔ خالد چوہدری ۔ اسد عزیز سلیب ختم کر کے فکس ٹیکس کے نفاذ پر نظر ثانی کی جائے۔ شہزاد عباسی - چوہدری ریاستاسلام آباد (  ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے آج ایک ہنگامی اور بھر پور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم جولائی بروز سوموار بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف تاجر برادری ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ پاکستان بھر کی انجمن تاجران کے عہدے داران اپنے اپنے اضلاع اور شہروں میں بھر پور احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ یہ فیصلہ ملک بھر کے تاجر نمائیندوں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیرمین خواجہ محمد شفیق۔ تنظیم تاجران خیبر پختون کے صدر ملک مہر الہی۔انجمن تاجران...
Uncategorized
ہندوستانی شہریوں کا پاکستانی قصبہ کے لیے پانی کا تحفہچند ماہ قبل تقسیم ہند کے پچھتر سال بعد ہندوستانی شہریوں کا ایک وفد اپنا آبائی قصبہ وہالی دیکھنے پاکستان کے ضلع چکوال آیا تھا۔ ان کے آباؤ اجداد کے علاقے کے باسیوں نے ان کا کچھ اس طرح استقبال کیا کہ کئی ایک جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے تھے۔ رخصتی کے وقت مہمانوں نے اپنے آبائی علاقہ کے باسیوں اور پاکستان بھر کے لیے خیر سگالی کا پیغام تو دیا تھا مگر اب حال ہی میں انھوں نے پورے قصبہ کے لیے ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تحفہ بھیجا ہے۔ وہالی پاکستان کے شمالی پنجاب میں واقع ضلع چکوال کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کے کنوئیں ماضی میں اپنے میٹھے اور ٹھنڈے پانی کے لیے مشہور تھے۔ تب ضلع چکوال میں سب سے زیادہ تعداد میں کنوئیں بھی اسی قصبے میں تھے مگر اب یہ گاؤں صاف پانی کی قلت کا شکار ہے۔ وہالی کے بچے، عورتیں اور مرد اب دن رات کے کسی بھی وقت اس چھوٹے سے فلٹریش...
اہم خبریں

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الاؤنس کا اعلان  آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کی ملازمیں کو مبارکباد حکومت کا شکریہ

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الاؤنس کا اعلان بجلی کمپنیوں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے نئی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری توانائی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی سیکرٹری راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات اسلام آباد ( دیس نیوز) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مطالبے پر محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اسکیل ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الاؤنس دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ اسکیل سولہ اور اوپرکے ملازمین کیلئے اعزازی الاؤنس کے اجراء کیلئے یونین قائدین کے اصرار پر سیکرٹری وزارت توانائی نے وفد کو مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس امر کا اظہار گذشتہ روز پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں وفاقی...
پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
اہم خبریں, بزنس

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد ( دیس نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کردیا۔ اقتصادی سروے کے مطابق ملک پر مجموعی قرض 67 ہزار 525 ارب روپے ہو گیا جس میں مقامی قرض 43 ہزار 432 ارب روپے ہے۔اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک پر بیرونی قرض 24093 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، ملک کے کُل بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں، ملک کا مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔...
ٹیکسلا کے ایس ایچ او سمیت افسران اور جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سی پی او خالد ہمدانی اے ایس پی کائنات نے شاباش دی
اہم خبریں

ٹیکسلا کے ایس ایچ او سمیت افسران اور جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سی پی او خالد ہمدانی اے ایس پی کائنات نے شاباش دی

انعامات حاصل کرنے والے افسران و جوانوں کی تصاویر کے ساتھ خبر پڑھیں    دیس نیوز راولپنڈی (  گلزار ساقی  دیس نیوز)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ایس ڈی پی او آفس ٹیکسلا آمد،سی پی ا ونے ڈکیتی معہ قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فائرنگ کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،گزشتہ رات ٹیکسلا پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو عبدالرؤف ہلاک جبکہ ساتھی ملزم منیب الرحمن زخمی ہو گیا تھا،ملزمان نے چند روز قبل ٹیکسلا کے علاقہ میں دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری سیف اللہ کو قتل کر دیا تھا، سی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس ڈی پی اوٹیکسلا کائنات اظہر کو تعریفی لیٹرجبکہ ایس ایچ او صدر واہ انسپکٹر عامر...
اہم خبریں

نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل ھے دنیا بھر کے مسلم ممالک کو امت مسلمہ بننے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔فلسطین ہمارا برادر اسلامی ملک ہے جسے ہر دوسرے روز ایک نئی جنگ کا سامنا ہے۔ شیخ عبد الوحید

راولپنڈی ( دیس نیوز )راولپنڈی انجمن تاجران لیاقت روڈ راولپنڈی کے صدر و راولپنڈی سنوارو تحریک کے بانی شیخ عبد الوحید نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بر بریت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔مسلم ممالک فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر یک جا ہو کر آواز بلند کریں۔ انھوں نے یہ بات راولپنڈی آرٹس کونسل میں پاسبان وطن ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر انتظام "یکجہتی فلسطین" کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔راولپنڈی انجمن تاجران لیاقت روڈ راولپنڈی کے صدر و راولپنڈی سنوارو تحریک کے بانی شیخ عبد الوحید کا مزید کہنا تھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل ہے۔دنیا بھر کے مسلم ممالک کو امت مسلمہ بننے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔فلسطین ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ،جسے ہر دوسرے روز ایک نئی جنگ کا سامنا ہے۔ مسلم ممالک سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحد ہو کر فلسطین کے ساتھ ہونے...
انٹرنیشنل

بھارت میں مودی کی حکمرانی کا خاتمہ کا وقت آگیا راول گاندھی اتحادیوں سے ملکر حکومت بنا سکتے ہیں

دہلی:بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے،مودی کا400 پار کا نعرہ دم توڑ گیا۔مودی کو اپ سیٹ کا سامنا، نفرت کی سیاست دم توڑنے لگی ،توقع سے کم نتائج جانے پر منہ لٹک گیا۔بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ، بھارتی میڈیا کے مطابق 24جماعتی حکمران اتحادکو 294نشستوں پر جبکہ کانگریس کی قیادت میں بننے والے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 232نشستوں پر سبقت ہے،17نشستوں پر دیگر جماعتیں آگے ہیں ،ایگزٹ پول کے دعوے غلط ثابت ہوگئے ، بھارتی سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور بھارتی روپے کی قدر گر گئی ، مودی کا نفرت آمیز بیانیہ بھی مسترد ہوگیا ، بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر بھی کام نہ آئی ، بی جے پی کو ایودھیا سمیت اتر پردیش کی بیشتر نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ،یو پی کی 43نشستوں پر اپوزیشن اتحاد کامیاب رہا،حکمران اتحاد نے 36نشستیں حاصل ک...
کسان کارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کا 400 ارب روپے سے زائد کا ”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام” صوبہ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا
اہم خبریں

کسان کارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کا 400 ارب روپے سے زائد کا ”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام” صوبہ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا

راولپنڈی( دیس نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کے لیے  تقریب کا انعقاد۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام صوبہ میں زرعی خوشحالی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے اغاز کے لیے  تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا 400 ارب روپے سے زائد کا ''ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام'' صوبہ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت آج وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے  30...
اہم خبریں


محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سمیت جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

*ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی*محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سمیت جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد ( دیس نیوز ) تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، اس سسٹم کے سبب  ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستا ن،کشمیر ،اسلام آباد ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش ہوگی جب کہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ جیکب آباد، لاڑکانہ ،کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا ا...
انٹرنیشنل

سعودی عرب میں24 حجاج کرام گرفتار حج دستاویزات دکھانے میں ناکامی پر میقات سے انڈونیشین عازمین حج کو گرفتار کیا گیا

سعودی عرب میں24 حجاج کرام گرفتارحج دستاویزات دکھانے میں ناکامی پر میقات سے انڈونیشین عازمین حج کو گرفتار کیا گیامکہ مکرہ( دیس نیوز) تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں حجاج کرام مکہ مکرہ پہنچ چکے ہیں ۔حج کیلئے جانے والے عازمین حج کے لئے اس وقت بڑی مشکل پیش آتی ہے جب وہ سعودی عرب میں وہاں کے قوانین کو فالو نہیں کر پاتے اور مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ حج 2024 سے قبل بھی سعودی عرب میں پیش آیاجس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔سعودی اتھارٹیز کی جانب سے 24 حجاج کرام کو گرفتار کیا ہے، جبکہ 22 حجاج کرام کو تحویل میں رکھا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاج کرام مدینہ شہر سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجد ذوالحلیفہ میں میقات میں تھے، کہ اسی دوران سعودی انتظامیہ کی جانب حجاج کرام کو گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق حجاج کرام حج ویزا دستاویزات حکام ک...