8 مئی تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ
اسلام آباد (دیس نیوز) 8 مئی تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ اور صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان زمرد خان (ہلال امتیاز) نے پمز ہسپتال کے تھیلیسیمیا سینٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ جس پر تھیلیسیمیا کے بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور روزانہ کی بنیاد خون کے عطیات کا بندوبست کرنے پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بینک کی ٹیم اور زمرد خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران زمرد خان (ہلال امتیاز) نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مرض سے متاثرہ بچے میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ یہ بہت بہادر، باہمت اور دلیر بچے ہیں۔ ان کے لیے ہمیشہ میں اور پاکستان سویٹ ہوم کی خدمات حاضر ہیں۔ پاکستان سویٹ ہوم بلڈ بینک تھیلیسمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر سے جنگ لڑتے...