Month: May 2024

دبئی میں غیرملکیوں کی 400 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں سامنے آگئی ہیں
انٹرنیشنل, اہم خبریں

دبئی میں غیرملکیوں کی 400 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں سامنے آگئی ہیں

پاکستانیوں نے بھی 11 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں ۔چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جائیدادیں اثاثوں میں ڈیکلیئرڈ ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی جائیدادیں ان کو ملی ہیں اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک دیس نیوز ) دبئی پراپرٹی لیکس میں پاکستان کی اہم شخصیات کے نام سامنے آنے کے بعد وضاحتیں آنا شروع ہوگئیں ۔دبئی میں غیرملکیوں کی 400 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں سامنے آگئی ہیں۔ جن میں پاکستانیوں نے بھی 11 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں۔دبئی پراپرٹی لیکس: صدر زرداری کے بچوں، حسین نواز اور محسن نقوی کی اہلیہ سمیت متعدد پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے تینوں بچے، سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی جائیدادیں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کے صاح...
کلینک آن وہیلز حکومت پنجاب کا قابل ستائش اقدام ہے کلینکس کے ذریعے اربن سلمز کے 8 ہزار آبادی پرمشتمل 5 کلسٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے، یہ کلینکس سوموار سے ہفتہ تک صبح 8 بجے سے 3 بجے تک کام کریں گے ڈپٹی کمشنر قراۃالعین ملک
مقامی خبریں

کلینک آن وہیلز حکومت پنجاب کا قابل ستائش اقدام ہے کلینکس کے ذریعے اربن سلمز کے 8 ہزار آبادی پرمشتمل 5 کلسٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے، یہ کلینکس سوموار سے ہفتہ تک صبح 8 بجے سے 3 بجے تک کام کریں گے ڈپٹی کمشنر قراۃالعین ملک

*ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال کے تمام شعبوں کی بہترین کارکردگی ہے، پروفیشنل جرنلسٹ کی ٹیم سے خصوصی گفتگو*چکوال(غضنفر عباسی نمائندہ دیس نیوز) چکوال ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چکوال میں کلینکس آن وہیلز پراجیکٹ کا افتتاح کردیاگیا ہے، ان کلینکس کے ذریعے اربن سلمزکے 8ہزار آبادی پرمشتمل 5کلسٹرزکا انتخاب کیا گیا ہے، یہ کلینکس سوموار سے ہفتہ تک صبح 8بجے سے 3بجے تک کام کریں گے، کلینکس میں صحت کے حوالہ سے تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں گی جب کہ تلہ گنگ میں فیلڈ ہسپتال کام کرے گا  جو کہ ایک بڑی وہیکل میں صحت کی تمام جدید سہولیات سے لیس ہوگا اور یہ کلینک بھی اربن سلمز کے ایریاتک جائے گا،  کلینک آن وہیلز پروگرام حکومت پنجاب قابل ستائش اقدام ہے جس سے اربن سلمز کے عوام کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے یہ بات انہوں نے پروفیشنل جرنلسٹ کی ٹیم سے ا...
تلا گنگ کوٹگلہ یو سی کے ایک کروڑ کا فنڈ مختص سردار غلام عباس نے ترقیاتی کام شروع کروانے کا اعلان کر دیا حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا خدمت کو جذبہ ایمانی کا حصہ ہے سردار غلام عباس
مقامی خبریں

تلا گنگ کوٹگلہ یو سی کے ایک کروڑ کا فنڈ مختص سردار غلام عباس نے ترقیاتی کام شروع کروانے کا اعلان کر دیا حلقے کی عوام کو مایوس نہیں کروں گا خدمت کو جذبہ ایمانی کا حصہ ہے سردار غلام عباس

چکوال (غضنفر عباسی نمائندہ دیس نیوز)  رکن قومی اسمبلی حاجی سردار غلام عباس نے یونین کونسل کوٹگلہ کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دئیے، جنرل الیکشن میں حاجی سردار غلام عباس کو یونین کونسل کوٹگلہ کی غیور عوام نے تاریخی فتح دلوا کر حلقہ این اے 59 کی تمام یونین کونسلوں سے یوسی کوٹگلہ کی جیت نمایاں  ہے۔حاجی سردار غلام عباس نے کوٹگلہ کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر کے ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔اہلیان کوٹگلہ نے حاجی سردار غلام عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ناظمی دور حکومت میں انہوں نے کوٹگلہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے اور اس بار بھی امید ہے کہ  ایم این اے حاجی سردار غلام عباس کوٹگلہ کیلئے فنڈز کی فراہمی میں  کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ادھر سردار غلام عباس اپنے حلقے کی عوام کو مایوس کرنے کی بجائے ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کا پلان ترتیب دے دیا ھر یونین...
اہم خبریں

پنجاب بیوروکریسی میں تبادلے 7 سیکرٹری 11 اسسٹنٹ کمشنر تبدیل آصف لودھی جنوبی پنجاب تعینات

لاہور ( دیس نیوز) پنجاب بیوروکریسی/سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف کو سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیاسیکرٹری محکمہ ہاوسنگ اربن کیپٹن ریٹائرڈ اسداللہ خان کو سیکرٹری محکمہ ہاوسنگ اربن جنوبی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیاسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان کو سیکرٹری محکمہ سکینڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرخ نوید کو سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیاسیکرٹری خزانہ مجاہد شیردل کو سیکرٹری محکمہ خزانہ جنوبی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیاسیکرٹری محکمہ بلدیات شکیل احمد میاں کو سیکرٹری محکمہ بلدیات جنوبی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیاسیکرٹری محکمہ قانون آصف بلال لودھی کو سیکرٹری محکمہ قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دی...
چکوال میں ھاکی اور کرکٹ گراونڈ دیگر گراؤنڈ آباد کریں
مقامی خبریں

چکوال میں ھاکی اور کرکٹ گراونڈ دیگر گراؤنڈ آباد کریں

چکوال غضنفر عباسی ڈسٹرکٹ رپورٹر دیس نیوز چکوال ضلعی صدر و ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری سلطان محمد حیدر علی خان سے چکوال کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کی ملاقات چکوال میں کرکٹ اور  کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئیاس موقع پر سابق  فاسٹ بولر چوہدری اختر (سرپاک) سماجی وسیاسی شخصیت افتخار کہوٹ سمیت دیگر  موجود تھے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامل
اہم خبریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامل

لاہور  (دیس نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پی پی پی میں شامللاہور: سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو بھی پی پی پی میں شامللاہور: سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پی پی پی میں شامللاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہالاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن موجود...
تاجر برادری دارالحکومت کا اصل چہرہ ہے، چیئرمین سی ڈی اے
اہم خبریں, بزنس

تاجر برادری دارالحکومت کا اصل چہرہ ہے، چیئرمین سی ڈی اے

تاجر برادری دارالحکومت کا اصل چہرہ ہے، چیئرمین سی ڈی اےاسلام آباد (دیس نیوز) چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ تاجر برادری دارالحکومت کا اصل چہرہ ہے جو اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے فیصلہ سازی میں اسے آن بورڈ لیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے پیر کو یہاں صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہترین طرز عمل اپنانے، کمفرٹ زونز سے نکل کر اور عملی نقطہ نظر پر عمل پیرا ہو کر ہم شہر کی ترقی سے متعلق تمام مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمبر کا دورہ کریں گے۔ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے بارے میں خود آگاہی حاصل کرنے کے لیے ہاؤس۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ب...
▪️شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی ، نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا
اہم خبریں

▪️شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی ، نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا

*▪️شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی ، نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا*اسلام آباد ( دیس نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پا رہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔...
مقامی خبریں

پیپلز پارٹی کا منشور غریب، مزدور اور محکوم طبقہ کی خدمت کرنا ہے۔عام آدمی کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہے۔ قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ مزدوروں کو ان کے حقوق دلائے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے سابقہ دور اقتدار کے دوران  50 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا گورنر پنجاب

راولپنڈی (دیس نیوز)  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کا منشور غریب، مزدور اور محکوم طبقہ کی خدمت کرنا ہے۔عام آدمی کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہے۔ قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ مزدوروں کو ان کے حقوق دلائے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے سابقہ دور اقتدار کے دوران  50 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا ۔ہم نے ہر دور میں محکوم طبقہ کی دادرسی کی ۔خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے ریلوے ورکر یونین کے مرکزی ترجمان مبارک حسین و دیگر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم  ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن جاری رکھیں گے۔ میرے منتخب ہونے سے کارکن خوش ہیں جس پر ان کا نہایت مشکور ہوں ۔پنجاب میں عام عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔ لوگوں کی خدمت کرنا ہمیں وراثت میں ملی۔ہمیشہ پیپلز پارٹی...
سردار سلیم حیدر کی صورت میں پنجاب کے عوام کو کئی دہائیوں بعد ایک عوامی گورنر ملا ہے جس پر صوبے کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں پیپلز لیبر بیورو پنجاب صدر             سید نذر حسین شاہ
اہم خبریں, مقامی خبریں

سردار سلیم حیدر کی صورت میں پنجاب کے عوام کو کئی دہائیوں بعد ایک عوامی گورنر ملا ہے جس پر صوبے کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں پیپلز لیبر بیورو پنجاب صدر             سید نذر حسین شاہ

*پیپلز لیبر بیورو کے راہنماؤں کی پنجاب کے نئے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات**سید نذر شاہ، سجاد حسین ساجد اور دیگر نے گورنر پنجاب کو مبارک باد دی اور پھول پیش کیے*اسلام آباد (دیس نیوز) پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ کی قیادت میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، نائب صدر محمد اعجاز، ڈپٹی سیکرٹری راجہ پرویز اختر، ڈویژنل سیکرٹری سہیل مختار، سٹی صدر راجہ عبدالمجید، جنرل سیکرٹری راجہ عمران، سید ذیشان شاہ، راجہ عمران بگا، راجہ محمد رفیق، افضل جمال قریشی، آصف رسول کھوکھر اور دیگر عہدیداروں پر مشتمل نمائندہ وفد نے گذشتہ روز گورنر ہاؤس انیکسی میں پنجاب کے نئے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کا سب سے بڑا آئینی منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پھول پیش کیے۔ اس موقع پر سید نذر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گو...