پاکستانی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس کی کینیڈین ائیرپورٹ پر گرفتاری کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں ائیر ہوسٹس کے حوالےسے کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے انکشاف کر دیا ہے
پاکستانی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس کی کینیڈین ائیرپورٹ پر گرفتاری کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں ائیر ہوسٹس کے حوالےسے کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے انکشاف کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس حنا ثانی کو کینیڈین بارڈر سروس ایجنسی کے پورٹ اسٹیمپ غیر قانونی طور پر لے جانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔حال ہی میں ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ حنا ثانی ایک سے زائد پاسپورٹ ساتھ لے جانے کے باعث گرفتار کی گئی ہیں، تاہم کینیڈین میڈیا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی نوعیت کو مزید سنگین کر دیا ہے۔کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 28 مارچ 2024 کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ کو پیرسن انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جان پڑتال کے لیے سیکنڈری بھیجا گیا۔جہاں ان کے ایک سوٹ کیس میں سے کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کے 2 پورٹ اسٹیمپس برآ...