Month: April 2024

اہم خبریں, مقامی خبریں

سول جج نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئی گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا

راولپنڈی(آئی این ہی + دیس نیوز)مری میں تعمیرات کے خلاف آپریشن اور مسمار کرنے کا معاملہ.سول جج مری محمد ذیشان نے اے ڈی سی آر مری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےعدالت کا اے ڈی سی آر مری قاسم اعجاز کو گرفتار کرکے کل عدالت پیش کرنے کا حکم وارنٹ گرفتاری توہین عدالت کی درخواست پر جاری کئے گئےتوہین عدالت کی درخواست علی ظفر ایسوسی ایٹس نے دائر کی تھی،عدالتی حکم امتناع کے باوجود عمارت مسمار کرنے پر درخواست دائر کی گئی تھی
Uncategorized

کلرسیداں کے علاقے میں اشتہاری مجرمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی ہلاک، اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی قتل، ڈکیتی،اغواء، اقدام قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا

راولپنڈی(دیس نیوز )کلرسیداں کے علاقے میں اشتہاری مجرمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی ہلاک، اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی قتل، ڈکیتی،اغواء، اقدام قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا، اشتہاری مجرمان کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے فرائض سر انجام دینے پر ایس ایس پی آپریشنز کی ایس پی صدر، ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش،راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت مصروف عمل ہے،قانون شکن عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس ایس پی آپریشنز ۔تفصیلات کے مطابقکلرسیداں پولیس کو اطلاع ملی کہ اشتہاری مجرمان علاقہ میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی ہلاک ہو گیا، ہلاک اشتہاری کے دیگر ساتھ...
اہم خبریں, مقامی خبریں

صدر مملکت آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی مضبوط علامت ہیں وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتویں مرتبہ خطاب کرنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر ہیں. .عامر فدا پراچہ

)راولپنڈی(دیس نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان و سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال  عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی مضبوط علامت ہیں وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتویں مرتبہ خطاب کرنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر ہیں ملکی استحکام اور مساٸل کے حل کے لیے صدر مملکت نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا آج سیاسی بونے آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوششیں کر رہیں ہیںعامر فدا پراچہ نے کہا کہ ماضی میں صدر مملکت کے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کیۓ گیۓ فیصلوں نے تاریخ رقم کی ہے صوباٸ خودمختاری ، این ایف سی ایوارڈ آغاز حقوق بلوچستان صوبہ خیبر پختونخواہ کو پہچان پارلیمنٹ کو تمام آٸینی اختیارات کی منتقلی صدر مملکت کے اہم ترین کارنامے ہیں آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی و جمہوری حکمت عملی کے باعث آج مملکت پاکستان میں جہاں جمہوریت پنپ رہی ہے وہیں بیرونی ممالک...
اہم خبریں, کھیل, مقامی خبریں

راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی

راولپنڈی ( اے آر ساگر  دیس نیوز  آئی این پی) راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی اس مقصد کے لئے آر پی او بابر سرفراز الپا نے گزشتہ روزپاکستان اور نیوزی لینڈ پریکٹس سیشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئر افسران آر پی او کے ہمراہ تھے ایس ایس پی آپریشنز نے آر پی او کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں آر پی اونے سٹیڈیم اور گردونواح میں پوائنٹ وائز سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی کرکٹ ٹیموں اورشائقین کے تحفظ کے لئے راولپنڈی پو...
مقامی خبریں

راولپنڈی گوجر خان پولیس نے 10 سالہ بچی کو اغواء قتل کے ملزم سمیت نوجوان کو اغواء ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

راولپنڈی( اے آر ساگر ۔ دیس نیوز ۔آئی این پی)راولپنڈی پولیس نے 2الگ الگ کاروائیوں میں 10 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کے علاوہ 20سالہ لڑکے کو اغوا کرنے والے3 اغوا کار گرفتارکر کے2لاکھ روپے کی چھینی گئی رقم،2 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 موٹر سائیکل بھی برآمدکر لئے تھانہ گوجرخان پولیس نے10 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی اور قتل کرنے کے واقعہ میں مطلوب فلک شیرنامی ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزم مقتولہ بچی کا پڑوسی تھا جس نے چند روز قبل 10 سالہ عائشہ نور کو اغوا کیا اور زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کنویں میں پھینک دی تھی واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھاادھرمغوی کے والد نے تھانہ سول لائنز پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بیٹے سلیمان کو نامعلوم افراد نے اغواکر کے رقم چھین لی جس پر پولیس نے ...
راولپنڈی میں 70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ ہیں جبکہ 72 انڈر پراسس ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے قتل ‘قبضہ’ فائرنگ سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 383 کو لیگل نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل کیا گیا جبکہ 129 درخواستیں FIA سائبر کرائم کو ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے جمع کروائی گی کیمشنر راولپنڈی
اہم خبریں, مقامی خبریں

راولپنڈی میں 70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ ہیں جبکہ 72 انڈر پراسس ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے قتل ‘قبضہ’ فائرنگ سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 383 کو لیگل نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل کیا گیا جبکہ 129 درخواستیں FIA سائبر کرائم کو ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے جمع کروائی گی کیمشنر راولپنڈی

*غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف گرینڈ آپریشن، کام اسطرح کیا جائے کہ اس کا اثر دیرپا رہے۔انجینئر عامر خٹک راولپنڈی گلزار ساقی دیس نیوز *غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ خریدنے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہے-کمشنر راولپنڈیراولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا عندیہ دیتے ہوئے آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ بار بار یہ آپریشن کرنے کے بجائے اسے ایک بار ہی اس انداز سے سرانجام دیا جائے کہ اسکے بہترین اور دیر پا نتائج ہوں۔ انہوں نے ہدیت کی کہ وہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنی لسٹ ری ویرفائی کر لیں ۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ آرڈی اے اپنی ختمی لسٹ میں تمام تر تفصیلات درج کریں اور دیگر متعلقہ محکموں سے ویریفائی کرنے کے بعد ختمی لسٹ مرتب کرے تاکہ آپریشن کے دوران کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ختمی لسٹ کو ہر طرح سے مکمل اور شفا...
پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایران سیفر سے گفتگو
انٹرنیشنل, اہم خبریں

پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایران سیفر سے گفتگو

راولپنڈی۔(دیس نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مغادم نے آج اسلام آباد میں دفاع و دفاعی پیداوارکے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔وزیر دفاع و دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی جلد کامیابی اور مسئلہ فلسطین کے حل پر روشنی ڈالی۔مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں۔دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پ...
مقامی خبریں

راولپنڈی(آئی این پی )عید کے موقع پر معمولی جرائم میں ملوث45ملزمان اڈیالہ جیل سے رہا کر دیے گیے۔ملزمان کی رہائی ڈسٹرکٹ سیشن جج کے دورہ کے موقع پر کی گئی ۔منگل کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام اباد ویسٹ محمد اعظم خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔اور قیدیوں کے جیل معاملات چیک کیے ۔اپنے جیل دورے کے دوران فاضل جج نے 45 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔تمام قیدی معمولی جرائم میں ملوث تھے۔اور اڈیالہ جیل میں قید تھے
فاضل جج کے حکم کے بعد قیدیوں کوقانونی کاروائی کے بعد رہا کر دیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(آئی این پی)کرایوں سے زائد پیسے بٹورنے پر ٹرانسپورٹروں کو مجموعی طور پرسوا3لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے 27 گاڑیاں بند کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر سیکریٹری آر ٹی اے راولپنڈی راشد علی نے مقرر کردہ کرایوں سے زائد پیسے بٹورنے پر ٹرانسپورٹروں کو مجموعی طور پرسوا3لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے 27 گاڑیاں بند کردیں سیکریٹری آر ٹی اے کے مطابق کرایوں کی مقررہ شرح کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹروں کو 3لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکرنے کے علاوہ 27 گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیاانہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ کرائے ناموں کے مطابق ٹکٹ حاصل کریں سفر کے لئے معذور افراد کو 50 فیصد اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو 60 فیصد کے رعایت پر ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مستحق افراد شناختی کارڈ دیکھا کر رعایت پر ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی دانشمندی پیپلز پارٹی نے سینٹ کی چیئرمین شپ بلا مقابلہ حاصل کر لی سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین جبکہ سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اسحاق ڈار قائد ایوان منتخب جب کہ 41 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیے
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی دانشمندی پیپلز پارٹی نے سینٹ کی چیئرمین شپ بلا مقابلہ حاصل کر لی سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین جبکہ سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اسحاق ڈار قائد ایوان منتخب جب کہ 41 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیے

آسلام آباد (سید گلزار ساقی  دیس نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اصف علی زرداری کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کی اہم سیٹیں پیپلز پارٹی نے حاصل کر لی سینٹ کے چیئرمین کہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ سینٹ کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما سیدال ناصر خان منتخب ہوئے ہیں دونوں شخصیات کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہ تھا جس وجہ سے سینٹ میں پریزائیڈنگ افیسر اسحاق ڈار نے سید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین اور سیدال خان ناصر کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شدید احتجاج بھی کیا اور کہا کہ خیبر پختون خواہ کے سینٹ کے انتخابات تک تمام سینٹ کے ملکی تاریخ کے 9 واں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات ملتوی کیے جائیں ادھر نو منتخب سینیٹرز میں سے 4...
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات کی شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان کو آر پی او نے نقد رقم اور تحائف دئیے۔ شہدا ء پولیس کے اہل خانہ اور ہماری فیملی کا حصہ ہیں آر پی او راولپنڈی
اہم خبریں, مقامی خبریں

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات کی شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان کو آر پی او نے نقد رقم اور تحائف دئیے۔ شہدا ء پولیس کے اہل خانہ اور ہماری فیملی کا حصہ ہیں آر پی او راولپنڈی

راولپنڈی( سید گلزار ساقی دیس نیوز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان موجود تھے، آر پی او نے شہید کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور عید کے موقع کی مناسبت سے نقد رقم کی صورت میں تحائف بھی دئیے۔ شہدا ء پولیس کے اہل خانہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں جنہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن طریقے سے خیال رکھا جائے گا، آر پی او بابر سرفراز الپا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع راولپنڈی کے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی،ملاقات میں شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان موجود تھے۔ شہید کانسٹیبل محمد رفیق سال 2004تھانہ آر اے بازار تعیناتی کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لیے چک جلال دین کے  علاقہ  میں مو...