ذکرِ مصطفی ﷺ کو ہرگھڑی بلند سے بلندتر کرنے کا ذمہ خود ربِ رحمن نے اٹھارکھا ہے۔ ذکرِ مصطفی ﷺ نے ہر دور کے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو حرارت عطا کی ہے۔ اسی جذبے سے سرشار ہو کر مسلمانانِ عالم نے عروج و کمال کی تمام منازل طے کی ہیں اور تا قیامت یہی جذبہ مسلمانانِ عالم کو اقوامِ عالم میں ممتاز کرے گا پیر نقیب الرحمن پیر حسان حسیب الرحمٰن عیدگاہ
راولپنڈی (دیس نیوز ) دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ ذکرِ مصطفی ﷺ کو ہرگھڑی بلند سے بلندتر کرنے کا ذمہ خود ربِ رحمن نے اٹھارکھا ہے۔ ذکرِ مصطفی ﷺ نے ہر دور کے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو حرارت عطا کی ہے۔ اسی جذبے سے سرشار ہو کر مسلمانانِ عالم نے عروج و کمال کی تمام منازل طے کی ہیں اور تا قیامت یہی جذبہ مسلمانانِ عالم کو اقوامِ عالم میں ممتاز کرے گا۔وطنِ عزیز پاکستان عظیم نعمتِ خداوندی و عطائے مصطفوی ﷺ ہے اور اسلامیانِ پاکستان حضور نبی کریم ﷺ، اہلِ بیتِ اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین اور ہر وہ چیز جسے حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ نسبت ہے اسے اپنی جان سے بڑھ کر عزیز جانتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں حضور نبی رحمت ﷺ کی شریعتِ مطہرہ کے تابع بسر کریں اور اپنے روحانی مرکز مدینہ منورہ سے اپنا تعلق، اپنا رشتہ اور اپنی...