نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام کائونٹرز فعال ہیں، زین اللہ محسود
ہفتہ ،اتوار کو پاسپورٹس ڈیلوری جاری ہے ، پہلی مرتبہ نہ صرف ایجنٹس مافیا کا داخلہ بند کیا گیا بلکہ پاسپورٹ دفاتر میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی
راولپنڈی( گلزار ساقی دیس نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل مصطفیٰ جمال قاضی کی ہدایات پر راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام کائونٹرز فعال ہیں۔ہفتہ ،اتوار کو پاسپورٹس ڈیلوری جاری ہے ، پہلی مرتبہ نہ صرف ایجنٹس مافیا کا داخلہ بند کیا گیا بلکہ پاسپورٹ دفاتر میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ تمام دفاتر کی آن لائن مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ،کئی بھی پاسپورٹ اجراء کے لئے موخر کیسز 72گھنٹوں سے زائد نہیں ہیں ، مشکوک و مشتبہ کیسز کا سسٹم میں اندارج یقینی بنایا جارہا ہے ...