Month: March 2024

پولیس وردیوں میں ملبوس وائرلیس سیٹ اٹھائے 02 مسلح ڈاکوؤں کئ بڑی واردات  تھانہ چکری کے علاقے میں شہری سے تلاشی لیتے ہوئے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار
Uncategorized

پولیس وردیوں میں ملبوس وائرلیس سیٹ اٹھائے 02 مسلح ڈاکوؤں کئ بڑی واردات  تھانہ چکری کے علاقے میں شہری سے تلاشی لیتے ہوئے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

راولپنڈی/چکری (دیس نیوز) ریت بجری کا کاروبار کرنے والا ممتاز خان گزشتہ روز اپنے بیٹے اور سالے ہمراہ 60 لاکھ ،50 ہزار روپے نقدی لے کر ایکسویٹر مشین خریدنے کے لئے براستہ موٹر وے  ضلع جھنگ جارہا تھا، چکری روڈ کے قریب پیچھے سے آنے والی سفید رنگ کی گاڑی میں موجود پولیس یونیفارم پہنے 02 نامعلوم اشخاص نے ممتاز خان کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تھانہ چکری کے علاقے میں شہری سے تلاشی لیتے ہوئے 60 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ممتاز خان کے مطابق پولیس اہلکار سمجھ کر گاڑی روکی تو وائرلیس اور پسٹل سے لیس ڈاکوؤں نے میری گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے فرنٹ سیٹ کے نیچے دو شاپروں میں پڑی رقم 60 لاکھ 50 ہزار روپے اٹھا کر اپنے گاڑی میں رکھ لیے، ملزمان نے میری گاڑی کی چابی نکال کی اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر مؤٹر وے پر فرار ہوگئے، چکری پولیس نے ممتاز خان کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرل...
موجودہ غیر منصفانہ نظام اور مختلف شعبوں میں مسلط مافیاز کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اب چوکوں چوراہوں میں عوامی مسائل کو لے کر جائیں گے ۔سینٹر مشتاق احمد خان
اہم خبریں, مقامی خبریں

موجودہ غیر منصفانہ نظام اور مختلف شعبوں میں مسلط مافیاز کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اب چوکوں چوراہوں میں عوامی مسائل کو لے کر جائیں گے ۔سینٹر مشتاق احمد خان

راولپنڈی (دیس نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ غیر منصفانہ نظام اور مختلف شعبوں میں مسلط مافیاز کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اب چوکوں چوراہوں میں عوامی مسائل کو لے کر جائیں گے ۔ پاکستان کا مسئلہ کرپشن اور نا اہل قیادت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی راولپنڈی پی پی 17 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس ورکرز کنونشن سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ' امیر زون پی پی 17 سید ارشد فاروق 'سابق امیدوار پی پی 17 رضا احمد شاہ ' سابق امیدوار این اے 56 عمران شفیق ایڈووکیٹ ' صدر جے أئی یوتھ ضلع راولپنڈی بلال ظہور اور مولانا سمیع الحق منصوری نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اس موقع پر حالیہ قومی الیکشن میں کام کرنے والے کارکنان کی خدمات کو سراہا گیا اور ان میں تعریفی سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ک...
آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہو گئے   زرداری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے 14 ویں صدر پاکستان بن گئے ہیں
اہم خبریں, مقامی خبریں

آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہو گئے   زرداری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے 14 ویں صدر پاکستان بن گئے ہیں

اسلام آباد (دیس نیوز) صدراتی انتخابات میں دو امیدواروں آصف علی زرداری اور تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ تھا آصف علی زرداری نے وفاق سے 255 ووٹ لئے ہیں جبکہ سندھ پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں میں آصف علی زرداری بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ خبر پختونخوا میں محمود خان اچکزئی نے کامیابی حاصل کی اس طرح آصف علی زرداری حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار تھے اور اتحادیوں نے بھرپور ساتھ دیتے ھوئے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب کرلیا اور کامیابی حاصل ھوگی ہے یاد رہے کہ آصف علی زرداری دوسری مرتبہ 5 سال کے لئے صدر مملکت پاکستان منتخب ھو گئے ہیں اسمبلیوں میں جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھے جبکہ آصفہ اور بختاور بھٹو قومی اسمبلی میں موجود تھیں اور بلاول بھٹو والد کی کامیابی کے لئے بھر پور محنت کی اور قومی اسمبلی میں موجود رہے...
اہم خبریں, مقامی خبریں

پنجاب کی بیوروکریسی میں 62 افسروں کو تبدیل ڈی جی آر ڈی اے راولپنڈی سیف انور جپہ کو تبدیل جبکہ کنزہ مرتضیٰ کو ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا

لاہور ( سید گلزار ساقی ۔دیس نیوز )پنجاب کی بیوروکریسی کی کھاڑ  بچھاڑ  میں مجموعی طور پر گریٹ 18 سے گریٹ 21 تک کے 62 افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سلیم سیکٹری ہائر ایجوکیشن اور محمد احسن وحید سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو افسر بکار خاص احتشام انور کمشنر بہاولپور کو افسر بکار خاص سیکرٹری زراعت نادر چٹھا کو کمشنر بہاولپور تعینات کر دیے گئے فرخ نوید سیکرٹری عمل درامد برائے وزیراعلی پنجاب کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جبکہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک کو ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف امنہ منیر کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مبین الہی ڈائریکٹر ورلڈ لائف اینڈ پارکس بکار خاص مسز شاہدہ فرخ کو افسر بکار خاص منیب الرحمن سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن تنات کر دیا گیا ہے خالد نظیر کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کل...
ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج 9 مارچ کو ہوگی مقابلہ    آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے درمیان ھوگا تیسرے صدراتی امیدوار کے کاغذات مسترد
اہم خبریں, کالم

ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج 9 مارچ کو ہوگی مقابلہ    آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے درمیان ھوگا تیسرے صدراتی امیدوار کے کاغذات مسترد

تحریر    اصغر علی مبارک پاکستان کے 6 منتخب ایوان سے صدر کا انتخاب    ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج 9 مارچ کو ہوگی۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج صدرِ مملکت کا انتخاب کرے گا۔پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ، ایوانِ زیریں یعنی قومی اسمبلی اور ملک کی چاروں صوبائی یعنی خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے اراکین کی کُل تعداد 1185 ہے۔ ان میں سے سینیٹ ارکان کی تعداد 100، قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 336 جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کُل ارکان کی تعداد 749 ہے۔سینیٹ کے اجزائے ترکیبی کچھ یوں ہیں کہ 100 ارکان پر مشتمل اس ایوان میں چاروں صوبوں کے کُل 23 ارکان ہیں۔ جن میں سے 14 عمومی ارکان، 4 خواتین، 4 ٹیکنوکریٹ اور ایک اقلیتی رکن ہے۔ فاٹا سے 4 عمومی ارکان سینیٹ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد سے کُل 4 ارکان ہیں جن میں سے 2 عمومی ج...
سال 2023 میں ریپ کے کل 6624 کیسز رپورٹ ہوئے، جو کہ 2022 میں رپورٹ ہونے والے 5890 کیسز سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ فیصل آباد 728 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، اس کے بعد لاہور (721) اور سرگودھا (398) ہیں
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

سال 2023 میں ریپ کے کل 6624 کیسز رپورٹ ہوئے، جو کہ 2022 میں رپورٹ ہونے والے 5890 کیسز سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ فیصل آباد 728 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، اس کے بعد لاہور (721) اور سرگودھا (398) ہیں

غیرت کے نام پر قتل کے 120 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں رحیم یار خان (9)، جھنگ (8) اور راجن پور (8) زیادہ متاثرہ علاقے ہیں رپورٹ سید گلزار ساقی اسلام آباد(دیس نیوز)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے خواتین پر تشد ،ذیادتی ، اغواء اور غیرت کے نام پر قتل کے رپورٹ شدہ کیسز سے متعلق تحقیقی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ پنجاب میں خواتین پر تشدد کے 10 ہزار 201 کیسز ، 2023 سندھ میں تشدد کا تقریباً ایک کیس یومیہ رپورٹ ہوا۔ سال 2023 میں خواتین پرتشدد کے مقدمات کی تعداد 10,201 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ 2022 میں رپورٹ ہونے والے 8787 کیسز سے 16 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں، تاہم لاہور سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں 1464 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد شیخوپورہ (1198) اور قصوری (877) کا نمبر آتا...
نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے ایگزیکٹو سیٹیں بھاری ووٹوں سے جیت لی  اظہر جتوئی صدر اور خاتون امیدوار نئیر علی سیکرٹری جبکہ وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے صدر سے فنانس سیکرٹری تک 48 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے ایگزیکٹو سیٹیں بھاری ووٹوں سے جیت لی  اظہر جتوئی صدر اور خاتون امیدوار نئیر علی سیکرٹری جبکہ وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے صدر سے فنانس سیکرٹری تک 48 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد رپورٹ (سید گلزار ساقی  دیس نیوز ) نیشنل پریس کلب اسلام اباد کے سالانہ انتخابات 2024 اور 2025 جمعرات 7 مارچ 2024 کو نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں منعقد ہوا پولنگ صبح ساڑھے نو بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہی جبکہ کچھ ٹائم میں اضافہ بھی کیا گیا الیکشن میں نیشنل پریس کلب کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیے پریس کلب میں گہما گامی امیدواروں کے بینرز اور ان کی طرف سے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائی گئی اور ہر آنے والے ممبر کو ووٹ کے حصول کے لیے قائل کرنے کا سلسلہ جاری رہا پریس کلب کے انتخابات میں 7 ایگزیکٹو سیٹوں پر 48 امیدواروں کا مقابلہ تھا جن میں صدر پریس کلب کے لیے پانچ امیدوار مقابلے میں تھے                       &...
حکومت پنجاب نے نئے سکولوں کا قیام ھائر سیکنڈری کا درجہ دینے کے لئے 10 مارچ تک فیزیبلیٹی رپورٹ طلب کر لی
اہم خبریں, مقامی خبریں

حکومت پنجاب نے نئے سکولوں کا قیام ھائر سیکنڈری کا درجہ دینے کے لئے 10 مارچ تک فیزیبلیٹی رپورٹ طلب کر لی

فائل فوٹو لاہور (دیس نیوز) حکومت پنجاب نے نئے سکول قائم کرنے اور موجودہ سکولوں کی اپگریڈیشن کےلیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 10 مارچ تک فیزیبلیٹی رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے، پرائمری سکولز کو ایلیمنٹری کا درجہ دیا جائے گا جبکہ ایلمنٹری کو ہائی سکول اور ہائی سکولز کو ھائر سیکنڈری سکولز کا درجہ دیا جائے گاحکومت پنجاب نے نئے سکول قائم کرنے اور موجودہ سکولوں کی اپگریڈیشن کےلیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 10 مارچ تک فیزیبلیٹی رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے، پرائمری سکولز کو ایلیمنٹری کا درجہ دیا جائے گا جبکہ ایلمنٹری کو ہائی سکول اور ہائی سکولز کو ھائر سیکنڈری سکولز کا درجہ دیا جائے گا۔...
مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس سوموار 11 مارچ  2024 بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر  پشاور میں منعقد ہو گا عبدالخبیر آزاد
اہم خبریں, مقامی خبریں

مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس سوموار 11 مارچ  2024 بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر  پشاور میں منعقد ہو گا عبدالخبیر آزاد

فائل فوٹو اسلام آباد (دیس نیوز) رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی اجلاس سوموار 11 مارچ بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے
میاں نواز شریف کی قیادت میں میاں شہباز شریف اور تمام ن لیگ اپنی خدمات عملی طور پر سر انجام دیں گی، رکن قومی اسمبلی         انجم عقیل خان
مقامی خبریں

میاں نواز شریف کی قیادت میں میاں شہباز شریف اور تمام ن لیگ اپنی خدمات عملی طور پر سر انجام دیں گی، رکن قومی اسمبلی         انجم عقیل خان

سلام آباد (دیس نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے راہنماء و سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، حالیہ ملکی حالات پر یہ مشکل ترین فیصلہ ہے اور ملک کو مہنگائی، غربت اور کرپشن کے بھنور سے نکالنے کے لیے پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ان حالات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس طرح کا مشکل ترین فیصلہ نہیں کر سکتی تھی یہ ہی بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو عوامی جماعت کہا جاتا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کو عوام نے  تاریخی فتح دلوا کر جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابات میں کامیابی کے دن رات کوشاں رہے ہیں، میاں نواز شریف کیں قیادت میں میاں شہباز شریف اور تمام ن لیگ اپنی خدمات عملی طور پر سر انجام دیں گی، اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان مرکزی حکومت کا حصہ ...