Month: March 2024

<br>صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر نمایاں خدمات پر مختلف ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا
اہم خبریں, مقامی خبریں


صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر نمایاں خدمات پر مختلف ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری 23 مارچ 2024 اعزازات تقریب سینئر صحافی وقار مقصود ستی (جیونیوز) کو تمغہ امتیاز ملنے پر صحافیوں کی مبارک باد مارچ 23, 2024 | اسلام آباد ( سید گلزار ساقی دیس نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پرصحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔ ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، تمغہ امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال قائداعظم، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور تمغہ شجاعت کے اعزازات دیئے گئے۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں راجہ محمد ظفر الحق، سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر شمشاد اختر، ایئر ...
سعودی عرب – پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں سعودی وزیر دفاع
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

سعودی عرب – پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں سعودی وزیر دفاع

شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر خصوصی طور پرشرکت _____________________________ آئی ایس پی آر راولپنڈی، ۲۳ مارچ ۲۰۲۴   ۔ دیس نیوز۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی یوم پاکستان میں شرکت اور آرمی چیف سے ملاقات سعودی عرب کے وزیر دفاع کا نور خان ائیر بیس پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر خصوصی طور پرشرکت تقریب میں آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا استقبال کیا شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے شاندار جوائنٹ سروسز پریڈ کا مشاہدہ بھی کیا تقریب کے بعد شہزادہ خالد ...
اہم خبریں, مقامی خبریں

میرٹ پرپلاٹس کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کی اورالاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی بے ضابطگی کی نشاندہی اور اسے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد (دیس نیوز) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور عوام ارزاں رہائشی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ان خیالات کا انھوں نے پیر کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے ، نے محکمہ کے انتظام اور کام کے بارے میں بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے میرٹ پرپلاٹس کی تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کی اورالاٹمنٹ کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی بے ضابطگی کی نشاندہی اور اسے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈی جی کو ہدایت کی کہ وہ اتھارٹی کا مکمل اور شفاف آڈٹ کریں اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ کسی بھی بے ضابطگی پر کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں الاٹیوں سے کیا گیا وعدہ...
قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہے، بابائے قوم قائد اعظم کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے                    وزیر داخلہ محسن نقوی
اہم خبریں, مقامی خبریں

قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہے، بابائے قوم قائد اعظم کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے                    وزیر داخلہ محسن نقوی

کراچی(دیس نیوز)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی۔ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملک کی ترقی، قیام امن، استحکام اور سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیٹر بک میں تاثرات قلمبند کئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور ان تھک محنت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہے، بابائے قوم قائد اعظم کے سنہرے اصولوں پر ...
مقامی خبریں

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا  ہول سیل بازار بمقام مری روڈ نواز شریف پارک کا اچانک دورہ

راولپنڈی (دیس نیوز) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا  ہول سیل بازار بمقام مری روڈ نواز شریف پارک کا اچانک دورہڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر زونیرا آفتاب و دیگر متعلقہ افسران بھی وہاں موجودکمشنر راولپنڈی کا حکومتی سبسڈی کے حساب سے اشیاء خوردونوش کی فروخت کا جائزہ کمشنر نے خریداروں سے اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔بازار میں ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے پر عملدرآمد کروایا جائے۔بازار میں آن ڈیوٹی اہلکار و آفسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام اس سے بھرپور استفادہ اٹھا رہے ہیں۔انتظامی افسران گاہے بگاہے بازاروں کے اچانک دورے جاری رکھیں تاکہ جو کمی سامنے آئے اسے دور کیا جاسکے۔ ہول سیل بازار عوام کے لیے رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے۔کمشنر راولپنڈی عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے راول روڈ پر ایک اور ہول سیل بازار قائم کر دیا ہے۔ک...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی    پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی
اہم خبریں, مقامی خبریں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی    پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی

اسلام آباد(دیس نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید ، فیصل جاوید،مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم،خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے۔اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ہوں گے۔خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوار ہوں گی۔پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے۔پنجاب میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی۔پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔...
عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر ٹرسٹ 190ملین پونڈ سکنڈل کیس کی سماعت عدالت نے مزید ایک گواہ پے جرح مکمل ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوے سماعت 20مارچ تک ملتوی کر دی
اہم خبریں, مقامی خبریں

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر ٹرسٹ 190ملین پونڈ سکنڈل کیس کی سماعت عدالت نے مزید ایک گواہ پے جرح مکمل ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوے سماعت 20مارچ تک ملتوی کر دی

راولپنڈی (اے آر ساگر دیس نیوز  آئی این پی)  عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر ٹرسٹ 190ملین پونڈ سکنڈل کیس کی سماعت عدالت نے مزید ایک گواہ پے جرح مکمل ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوے سماعت 20مارچ تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدرانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں نیب کے1مزیدگواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت 20مارچ تک ملتوی کر دی جبکہ ملزمان کے وکلا نے مزید1گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پربشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل عدالت میں پیش کیا گیااس موقع پر ملزمان کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری کے علاوہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی بیٹی اور داماربھی ملاقات ک...
پنجاب حکومت کا ائیر ایمبولینس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ خواجہ سلمان رفیق کیمٹی کے سربراہ مقرر
سائنس اور ٹیکنالوجی, صحت, مقامی خبریں

پنجاب حکومت کا ائیر ایمبولینس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ خواجہ سلمان رفیق کیمٹی کے سربراہ مقرر

‏پنجاب میں ایئر ایمبولینس کی فراہمی کا معاملہ پنجاب حکومت کا ائیر ایمبولینس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ ائیر ایمبولینس کی خریداری کےلیے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی کمیٹی میں صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور سیکریٹری فنانس شامل ہونگے پنجاب حکومت مجموعی طور پر دو جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر خریدے گی پہلے مرحلے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز خریدا جائے گا ائیر ایمبولینس جیٹ موٹروے پر لینڈنگ کرسکیں گے ائیر ایمبولینس پنجاب کےعوام کا حق ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ائیر ایمبولینس پنجاب کے باسیوں کی ضرورت ہے جسکو پورا کرنے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اللہ کرے کہ جلد ائیر ایمبولینس منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف...
راولپنڈی پٹرولنگ پولیس JPO اجمل شہزاد کی دوران ڈیوٹی ایکسیڈینٹ میں وفات پر سوگوار JPO  اجمل شہزاد کی قبر پرایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
اہم خبریں, مقامی خبریں

راولپنڈی پٹرولنگ پولیس JPO اجمل شہزاد کی دوران ڈیوٹی ایکسیڈینٹ میں وفات پر سوگوار JPO  اجمل شہزاد کی قبر پرایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار نے مرحوم JPo کے جنازہ کندھا دیا ھوا راولپنڈی دیس نیوز۔DSP  پٹرولنگ  راولپنڈی  چوہدری ذولفقار علی اور DSP  پٹرولنگ اٹک راجہ فیاض کی بڑی تعداد میں اپنے جوانوں کے ہمراہ JPO اجمل شہزاد کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت راولپنڈی پٹرولنگ پولیس اپنے ساتھیJPO اجمل شہزاد کی دوران ڈیوٹی ایکسیڈینٹ میں وفات پر سوگوار JPO  اجمل شہزاد کی قبر پرایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔۔۔DSP  پٹرولنگ  راولپنڈی  چوہدری ذولفقار علی اور DSP  پٹرولنگ اٹک راجہ فیاض کی بڑی تعداد میں اپنے جوانوں کے ہمراہ JPO اجمل شہزاد کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت۔۔۔۔ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی طرف سے سوگوار خاندان سے اظہار افسوس اور JPO  اجمل شہزاد کے لواحقین کی ہر قسم کی مدد کی جا...
سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 4 جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئیں ۔ پیپلز پارٹی کے  یوسف  گیلانی کامیاب ھو گئے پی ٹی آئی سینٹ سے ھار گئی
اہم خبریں, مقامی خبریں

سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 4 جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئیں ۔ پیپلز پارٹی کے  یوسف  گیلانی کامیاب ھو گئے پی ٹی آئی سینٹ سے ھار گئی

پاکستان سینٹ ھال نومنتخب سینٹر  یوسف رضا گیلانی اسلام آباد( احسان بخش/دیس نیوز) سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 4 جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئیں۔اسلام آباد کی نشست پر حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اپنی ہی خالی کی ہوئی نشست پر دوبارہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔قومی اسمبلی میں مجموعی طور 301 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔ حکومتی اتحاد کے یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔ یوسف رضا گیلانی کو 204 اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کو 88ووٹ ملے۔سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 124 ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے 123 ووٹ درست قرار پائے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں امیدواروں نے میدان مار لیا۔ اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو کامیاب ہوگئے۔ سیف اللہ دھاریجو کو 58 اور اسلم ابڑو کو 57 ووٹ ملے۔بلوچست...