ملک سے زندہ جانوروں کی سمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا اندیشہ، گوشت کی قیمتوں میں پناہ اضافہ ہوگا۔ ایکسپورٹ کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سو سے زائد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نوٹس لیں۔
خورشید احمدقریشی۔
اسلام آباد (دیس نیوز)
مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک سے زندہ جانوروں کی سمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ، آنے والے دنوں میں گوشت کی قیمتوں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سو سے زائد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ایکسپورٹ کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جس تیزی سے ہوشرباء اضافہ ہوا ہے اس سے ملک کے غریب تو کیا متوسط طبقہ بھی ہل کر رہ گیا ہے۔اور ساتھ میں قوت خرید کی کمی ہونے سے کاروباری حلقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو قدرت نے بیش بہاقدرتی نعمتوں سے نوازا ہے،گوشت بھی ان نعمتوں میں سے ایک ہے۔اور دنیا کے بہ...