رپورٹ سید گلزار ساقی الیکشن 2024راولپنڈی ریجن دوران الیکشن ساڑھے 12ہزار سے زائدپولیس افسران و اہلکار جبکہ 4ہزار سے زائد دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حساس مقامات ودیگر پٹرولنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گے
راولپنڈی( سید گلزار ساقی جنرل رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کے احکامات پرریجن بھر میں جنرل الیکشن 2024کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں دوران الیکشن ساڑھے 12ہزار سے زائدپولیس افسران و اہلکار جبکہ 4ہزار سے زائد دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حساس مقامات ودیگر پٹرولنگ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا، الیکشن کے انعقاد سے قبل اور دوران الیکشن امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،آر پی او سید خرم علیتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کے احکامات پر راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں جنرل الیکشن 2024کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔الیکشن کے دوران راولپنڈی ریجن پولیس کے ساڑھ...