Month: January 2024

معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ضیا سرحدی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
انٹرٹینمنٹ

معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ضیا سرحدی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ضیا سرحدی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی۔1914 میں پشاور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام فضل قادر سیٹھی تھا جن کا کیریئر برصغیر کی فلم انڈسٹری کا سنہری دور سمجھا جاتا ہے۔ بطور ہدایت کاروہ اپنی فلموں ہملوگ (1951)، فٹ پاتھ (1953) اور تہگزار (1960) کے لیے مشہور تھے۔ اسکرین پلے رائٹر کے طور پران کی مشہور فلموں میں صرف لیڈیز، ایلان، بیٹی اور لاکھوں میں ایک شامل ہیں۔ ایک “غیر وابستہ مارکسسٹ” کے طور پر بیان کیا گیا، ان کی فلمیں اس دور کے سماجی مسائل سے نمٹنے کے لیے مشہور تھیں۔ مثال کے طور پر ان کی فلم فٹ پاتھ ہندوستان میں 1950 کی دہائی میں اخلاقی جرم کے مسائل سے نمٹتی تھی۔ ان کا انتقال 27 جنوری 1997 کو کراچی میں ہوا۔ وہ معروف ٹیلی ویژن اداکار خیام سرحدی کے والد اور اداکارہ ژالے سرحدی کے دادا تھے۔...
کینسر کی تشخیص : محققین نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
صحت

کینسر کی تشخیص : محققین نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

سائنسدانوں نے دماغی کینسر کی تشخیص کے لیے دنیا کا پہلا خون ٹیسٹ تیار کرلیا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ یہ انقلابی اقدام کینسر کے علاج میں کافی مدد فراہم کرسکتا ہے۔ انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کے ایک ایسے ٹیسٹ کی آزمائش کر رہے ہیں جو دماغ کے کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص میں مدد فراہم کر سکے گا۔ گزشتہ کافی عرصے سے برین ٹیومر کی تشخیص کرنا کافی مشکل مرحلہ رہا ہے، دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس مرض میں مبتلا ہیں، یہ ٹیسٹ دماغ کی رسولیوں کی تشخیص کے لیے کی جانے والی پُر خطر سرجری کی ضرورت کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ ماہرین کے مطابق مائع بائیوپسی خاص طور پر ان مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوگی جن کے دماغ میں ایسی رسولیاں ہوں گی جن تک رسائی نہیں ہوگی، یہ ٹیسٹ ان افراد کا علاج جلد شروع کرنے میں مدد دے سکے گا۔ امپیریل کالج لندن اور امپیریل کالج ہیل...
ویسٹ انڈین بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا
کھیل

ویسٹ انڈین بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹرز کے لیے کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا، مرد کرکٹرز کے مساوی تنخواۃ یقینی بنانے کا وعدہ کرلیا۔ ماضی قریب میں نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جیسے ممالک نے صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے مردو اور عورتوں کی تنخواہوں کو برابر کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ بھی ایسا کرنے جارہا ہے۔ 25 جنوری کو ایک نئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو ان کی صنف سے قطع نظر، یکساں تنخواہ فراہم کرنے کی جانب قدم بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی جانب سے اس ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سی ڈبلیو آئی کے صدر ڈاکٹر کشور شیلو نے کہا کہ صنفی بنیادوں پر تنخواہ میں مساوات کو یقینی بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ میں خواتین کرکٹرز کی بے پناہ شر...
نگران حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر عمر سیف
اہم خبریں, سائنس اور ٹیکنالوجی, مقامی خبریں

نگران حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر عمر سیف

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ نگران حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، آن لائن ورک فورس کی سہولت کیلئے ای روزگار مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی موجودگی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن (پاشا)کے دفتر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاشا کے چیئرمین زوہیب خان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے آئی ٹی کا شعبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، ہم نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیے اہم اہداف حاصل کر لئے ہیں، آئی ٹی سروسز انڈسٹر...
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کرفتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی
کھیل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کرفتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

ایسٹ لندن۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 26 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کر لیا ، شاہ زیب خان کو 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ، شمائل حسین نے 54 رنز بنائے ، عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ ڈی میں اپنے تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہی ۔ ہفتہ کو ایسٹ لندن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، لاچلان سٹیکپول 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین ، تین جبکہ نوید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 25....
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ انہیں ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس ہوا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا حملہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ انہیں سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔قونصلر زاہدان پہلے ہی جائے حادثہ اور ہسپتال جا چکے ہیں جہاں زخمی زیر علاج ہیں ۔ ہم نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مکمل تعاون کرے۔اس سے قبل ایک اور مراسلے میں سفیر نے کہا ک...
ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ہولناک واقعہ ہے،ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ہولناک واقعہ ہے،ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ہولناک واقعہ ہے ، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے ،واقعے کی تحقیقات اور گھنائونے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ایک ہولناک واقعہ ہے ، ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اس واقعے کی فوری تحقیقات اور اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ زاہدان میں ہمارے قونصلر ہسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا...
بالادستی اور نسلی امتیاز میں مبتلا بھارتی ریاست کو کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں،مشعال حسین ملک
اہم خبریں, مقامی خبریں

بالادستی اور نسلی امتیاز میں مبتلا بھارتی ریاست کو کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں،مشعال حسین ملک

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بالادستی اور نسلی امتیاز میں مبتلا بھارتی ریاست کو کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔ہفتہ کویہاں جاری بیان میں مشعال حسین ملک نے آر ایس ایس کی زیرقیادت بھارتی حکومت کو آئین کی تنسیخ کا جشن منانے، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور نام نہاد جمہوری اقدار کو مجروح کرنے پر تنقید کی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آر ایس ایس سے متاثر فاشسٹ حکومت نے اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کی لہر شروع کی ہے۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ بہادر کشمیری عوام کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتے، جو ان کے بقول پیدائشی حق خودارادیت حاصل کرنے تک اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کی جانب ...
فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیل پر عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں، عالمی عدالت کا فیصلہ
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیل پر عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں، عالمی عدالت کا فیصلہ

عالمی عدالت انصاف نے قرار دیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کیے جانے کے جنوبی افریقا کے عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں۔ عالمی عدالت انصاف نے فیصلے میں کہا کہ حماس حملے کے جواب میں اسرائیلی حملوں میں بہت جانی اور انفرااسٹرکچر نقصان ہوا ہے، اقوام متحدہ کے کئی اداروں نے اسرائیلی حملوں کے خلاف قراردادیں پیش کی ہیں۔عالمی ادارہ انصاف نے غزہ میں انسانی نقصان پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے پرشہریوں کی اموات ہوئیں اور عدالت غزہ میں انسانی المیے کی حد سے آگاہ ہے۔عالمی عدالت انصاف نے قرار دیا کہ جنوبی افریقا کے عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں اور اسرائیل کے خلاف نسل کشی مقدمےمیں فیصلہ دینا عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے غزہ نسل کشی کیس معطل کرنے کی اسرائیل درخواست مسترد کر دی اور قرار دیا کہ اسرائیل کیخ...