Month: January 2024

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا
اہم خبریں

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا

راولپنڈی: سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی اس سلسلے میں عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران جج نے کہا کہ آپ کے وکلا حاضر نہیں ہورہے ،آپ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی، اس پر وکلا صفائی نے کہا کہ ہم جرح کرلیتے ہیں۔ جج نے وکلا صفائی سے کہا کہ آپ نے مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے۔ دوران سماعت 342 کا سوالنامہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا جس پر دونوں ملزمان نے کہا کہ ہمارے وکلا موجود نہیں، ہم کیسے بیان رکارڈ کرائیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جس میں عمران  خان نے کہا کہ سائفر میرے آفس آیا ت...
مسجد الحرام میں کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی
اہم خبریں

مسجد الحرام میں کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی

ریاض ۔30جنوری (اے پی پی):مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 2023 کے دوران کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق 15 کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب ہیں۔دل کی حرکت بند ہوجانے یا کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی بچانے کے لیے جن اہم طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز ان میں سے ایک ہے اس ڈیوائس کے ذریعے دل کی حرکت کو منظم کیا جاتا ہے اور دل کی دھڑکن کو طبعی حالت میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔...
سوشل میڈیا پر صحافیوں اور یوٹیوبرز کو ہراساں کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی کو نوٹس جاری کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں نہیں آتا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ”جی ٹی وی“ کے پروگرام میں گفتگو
اہم خبریں

سوشل میڈیا پر صحافیوں اور یوٹیوبرز کو ہراساں کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی کو نوٹس جاری کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں نہیں آتا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ”جی ٹی وی“ کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی جس پر نوٹس جاری کئے گئے، سوشل میڈیا پر صحافیوں اور یو ٹیوبرز کو ہراساں کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی کو نوٹس جاری کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں نہیں آتا۔ پیر کو ”جی ٹی وی“ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانونی طور پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرنے کا اختیار ہے، ایف آئی اے نے 32 صحافیوں، یوٹیوبرز اور 22 سیاسی افراد کو نوٹس جاری کئے ہیں کہ وہ فلاں تاریخ کو اپنا موقف دینے کے لئے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ نوٹس برقرار ہیں، واپس نہیں ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت تنقید کو آئینی تحفظ حاصل ہے لیکن تنقید کے نام پر کسی کی تذلیل یا تضحیک کرنا آئین کے اس آرٹیکل کے دائرہ...
بھارتی بزنس مین نے بریانی کیلئے خودکشی منسوخ کردی
دلچسب و عجیب

بھارتی بزنس مین نے بریانی کیلئے خودکشی منسوخ کردی

کولکتہ(این این آئی)حالات سے پریشان ہوکر خود کشی کا ارادہ کرنے والے کی راہ میں بظاہر کوئی مزاحم نہیں ہوسکتا مگر انسان پھر انسان ہے، وہ کچھ بھی کرسکتا۔ حتیٰ کہ کبھی کبھی محض ایک پلیٹ بریانی بھی مرنے کے فیصلے اور ارادے پر غالب آسکتی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں کچھ ایسا ہی ہوا جب ایک بزنس مین حالات سے تنگ آکر خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھ گیا۔یہ تماشا دیکھنے کے لیے پل کے پاس سیکڑوں افراد جمع ہوگئے تھے۔ مگر اسے نفسیات مار ماری گئی اور ایک پلیٹ یربانی کا لالچ دے کر نیچے اترنے پر مجبور کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ چالیس سالہ بزنس مین کے خود کشی کے ارادے سے پل پر چڑھنے سے وہاں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔پل سے اترنے کے بعد بریانی کھاتے ہوئے بزنس مین نے بتایا کہ وہ کاروباری حالات سے پریشان ہے اور اس کی بیوی بھی چھوڑ کر چلی گئی ہے۔...
ملک میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دے کر معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے ، قائم مقام صدر راولپنڈی چیمبر
بزنس

ملک میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دے کر معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے ، قائم مقام صدر راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دے کرمعیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی ملک کی معیشت کی کامیابی میں انڈسٹری کا ایک بڑا رول ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایز سیکٹر کسی بھی انڈسٹری کا اہم جزو ہے اور جب ایس ایم ایز ترقی کرتی ہے، تو وہ انڈسٹری کی شکل اختیار کرتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز(ایس ایم ایز) خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایس ایم ایز دنیا بھر میں کاروبار کا بڑا حصہ ہیں، یہ ملازمتوں کی تخلیق کا اہم ذریعہ اور عالمی اقتصادی ترقی میں اہم شراکت دار ہیں، جی ڈی پی میں ایس ایم ایز کا حصہ چالیس فیصد ہے۔ فیصل شہزاد نے کہا کہ مالیات تک رسائی نہ ہونا ایس ایم ای کی ترقی کے لیے ایک اہم رکاوٹ ہے، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈوی...
فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، اعجاز خان آفریدی
بزنس

فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، اعجاز خان آفریدی

پشاور۔ 27 جنوری (اے پی پی):سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اعجازخان آفریدی نے کہا ہے کہ فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی فرنیچر کرافٹ فیئر پاکستان 2024ء ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران آر ایف ایونٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نازش فیصل، آرگنائزر اور پارٹنرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فرنیچر انڈسٹری کے فروغ اور اس صنعت سے وابستہ کاروباری حضرات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں فرنیچر سیکٹر کوفروغ دے کر سرمایہ کاری کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں۔ اعجاز خان آفریدی نے ایکسپو میں رکھے گئے فرنیچر کی بناوٹ اور ڈیزائن کی تعریف کی اور آر ایف ایونٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ...
پاکستان نے 5 ماہ میں آئی ٹی سروسز کی ایکسپورٹ سے 1,151 ملین ڈالر کمائے، رپورٹ
بزنس

پاکستان نے 5 ماہ میں آئی ٹی سروسز کی ایکسپورٹ سے 1,151 ملین ڈالر کمائے، رپورٹ

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مختلف ممالک کو مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات فراہم کرکے 1,151.956 ملین امریکی ڈالر کمائے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 23-2022 کے اسی مہینوں کے دوران خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 1,087.929 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ 5.89 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ زیر جائزہ مہینوں کے دوران، کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ یہ گزشتہ سال 864.429 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر جولائی تا نومبر 2023 کے دوران 935.016 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔کمپیوٹر سروسز میں سے، سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 46.67 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو اس سال 1.710 ملین امریکی ڈالر سے 2.508 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ہارڈویئر کنسلٹنسی سروسز کی...
معروف ہدایت کار و فلم ساز پرویز رانا کی چھٹی برسی جمعرات کو منائی گئی
انٹرٹینمنٹ

معروف ہدایت کار و فلم ساز پرویز رانا کی چھٹی برسی جمعرات کو منائی گئی

لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا کی چھٹی برسی جمعرات کے روز منائی گئی۔پرویز رانا کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے۔ پرویز رانا نے 200 سے زائد فلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے۔ان کی فلموں کا میوزک اور ڈائیلاگ بہت مقبول ہوئے۔ اپنے دور کے ممتاز ڈائریکٹر پرویز رانا 3 اکتوبر 1951 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے متعدد لازوال فلمیں تخلیق کیں۔پرویز رانا نے جہاں اپنے طویل فنی سفر کے دوران بہت سی سپر ہٹ فلمیں بنائیں وہیں فلم اسٹار شان، ریما سمیت بہت سے فنکاروں کو پنجابی فلموں میں پہلی بار متعارف بھی کرایا۔ پرویز رانا نے لالی ووڈ کو چراغ بہادر، چن بلوچ، سوہا جوڑا، طوفان، غنڈا ٹیکس، کنگ میکر، گاڈ فادر، ہمایوں گجر، وحشی گجر اور نصیبو سمیت 200 سے زائد فلمیں دیں۔پرویز رانا 25 جنوری 2017 کو حرکت قلب بند ہونے کی سے انتقال کر گئے تھے۔...
محبت اور ایڈجسمنٹ دو مختلف چیزیں ہیں، اداکارہ سویرا ندیم
انٹرٹینمنٹ

محبت اور ایڈجسمنٹ دو مختلف چیزیں ہیں، اداکارہ سویرا ندیم

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ٹی وی اداکارہ سویرا ندیم کا کہنا ہے کہ شادی چاہے کسی عمر میں بھی کی جائے اگر آپ سمجھوتے کرنے کے تیار ہیں تو شادی کامیاب رہتی ہے۔گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ سویرا ندیم نے کہا کہ محبت اور ایڈجسمنٹ دو مختلف چیزیں ہیں،ایڈجسمنٹ کا تعلق آپ کی شخصیت سے ہوتا ہے اگر آپ 22 سال کے ہیں اور سمجھوتے کر سکتے ہیں تو آپ 32 سال کے ہوں یا 44سال کے ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا ،آپ شادی شدہ کامیاب زندگی گزار لیتے ہیں لیکن یہ ایڈجسمنٹ یا سمجھوتہ یک طرفہ نہیں ہوتا ،دونوں پارٹنر اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت میں سمجھوتہ کرتے اور شخصی طور ترقی کرتے ہیں ۔ سویرا جو ان دنوں ڈرامہ بلاک بسٹر ڈرامہ ’’ جان جہان ‘‘میں کشور کا کردار نبھا رہی ہیں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کو کشور کے کردار کے لیے ’’جان جہان ‘‘ کی آفرپانچ چھ سال پہلے آئی ...
فیض میانداد کی مدبھری آواز الحمرا میلوڈیز میں نیا باب رقم کرگئی،طارق محمود چوہدری
انٹرٹینمنٹ

فیض میانداد کی مدبھری آواز الحمرا میلوڈیز میں نیا باب رقم کرگئی،طارق محمود چوہدری

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا طارق محمود چوہدری نے کہا ہے کہ الحمرا میلوڈیز کے اقدام کے وقت جو اہداف متعین کئے تھے، اس سے بڑھ کر مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الحمرا میلوڈیز کے تازہ ایڈیشن میں موسیقی کے ستارے پوری آب و تاب سے چمکتے رہے ہیں۔ مشہور و معروف گلوکار فیض میانداد کی مدبھری آواز الحمرا میلوڈیز میں نیا باب رقم کرگئی۔اسی طرح علی مولا، تو کجا من کجا،کالی کالی زلفوں و دیگر قوالیوں نے بھی پروگرام کو چار چاند لگادیئے۔ طارق محمود چوہدری نے کہاکہ الحمرا بک کارنر بھی الحمرا میلوڈیز کے ساتھ مستقل سگمنٹ بن چکا ہے جس سے کتاب کلچر کو فروغ مل رہا ہے۔...