سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
اسلام آباد( مریم صدیقہ دیس نیوز)سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا .جس میں مائیگریشن گورننس کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی منظم جرائم (TOC) بشمول انسانی اسمگلنگ جیسے پیچیدہ مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ٹریننگ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز اور پالیسی ساز اراکین سمیت 40 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ورکشاپ کے آغاز پر SSDO کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے شرکاء کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ورکشاپ کے مقاصد کا خاکہ پیش کیا۔سید کوثر عباس نے بے قاعدہ نقل مکانی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قانونی فریم ورک کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے میں پارلیمانی نگرانی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ مائیگریشن گور...