بزنس

فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، اعجاز خان آفریدی
بزنس

فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، اعجاز خان آفریدی

پشاور۔ 27 جنوری (اے پی پی):سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اعجازخان آفریدی نے کہا ہے کہ فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی فرنیچر کرافٹ فیئر پاکستان 2024ء ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران آر ایف ایونٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نازش فیصل، آرگنائزر اور پارٹنرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فرنیچر انڈسٹری کے فروغ اور اس صنعت سے وابستہ کاروباری حضرات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں فرنیچر سیکٹر کوفروغ دے کر سرمایہ کاری کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں۔ اعجاز خان آفریدی نے ایکسپو میں رکھے گئے فرنیچر کی بناوٹ اور ڈیزائن کی تعریف کی اور آر ایف ایونٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ...
پاکستان نے 5 ماہ میں آئی ٹی سروسز کی ایکسپورٹ سے 1,151 ملین ڈالر کمائے، رپورٹ
بزنس

پاکستان نے 5 ماہ میں آئی ٹی سروسز کی ایکسپورٹ سے 1,151 ملین ڈالر کمائے، رپورٹ

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مختلف ممالک کو مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خدمات فراہم کرکے 1,151.956 ملین امریکی ڈالر کمائے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 23-2022 کے اسی مہینوں کے دوران خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 1,087.929 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ 5.89 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ زیر جائزہ مہینوں کے دوران، کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ یہ گزشتہ سال 864.429 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر جولائی تا نومبر 2023 کے دوران 935.016 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔کمپیوٹر سروسز میں سے، سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 46.67 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جو اس سال 1.710 ملین امریکی ڈالر سے 2.508 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ہارڈویئر کنسلٹنسی سروسز کی...